خیبرپختونخوا ملک عدیل اقبال نے غازی انڈسٹری اسٹیٹ میں فارماسیوٹیکل انڈسٹری کا باقاعدہ افتتاح
personcrp Pakistan
جنوری 06, 2026
0
share
تربیلا غازی (نامہ نگار)
پاکستان تحریک کےرکنِ صوبائی اسمبلی و سیکرٹری اطلاعات خیبرپختونخوا ملک عدیل اقبال نے غازی انڈسٹری اسٹیٹ میں فارماسیوٹیکل انڈسٹری کا باقاعدہ افتتاح کر دیا،اس موقع پر سابق امیدوار برائے تحصیل چیئرمین غازی ملک نوید اقبال اور کوآرڈینیٹر عصمت اللہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے،افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے ملک عدیل اقبال نے
انڈسٹری انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے غازی جیسے علاقے کو ترجیح دے کر ایک خوش آئند فیصلہ کیا ہے،انہوں نے یقین دلایا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے فارماسیوٹیکل انڈسٹری کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا،ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے سے علاقے میں صنعتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا، بے روزگاری میں نمایاں کمی آئے گی اور مقامی سطح پر معاشی بہتری کا نیا باب کھلے گا،انہوں نے بتایا کہ جون تک تعمیراتی کام مکمل کر لیا جائے گا جس کے بعد باقاعدہ روزگار کے مواقع فراہم ہونا شروع ہو جائیں گے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انڈسٹری کے نمائندہ صنعتکار نے کہا کہ فارماسیوٹیکل
انڈسٹری کے قیام کا مقصد صرف ادارے یا ادویات کی ترقی نہیں بلکہ علاقے کے عوام کی ترقی ہے،تاکہ مقامی لوگ بے روزگاری سے نکل کر باعزت روزگار کی طرف آئیں اور اپنی بنیادی ضروریات خود پوری کر سکیں،انہوں نے بتایا کہ اس یونٹ میں بنیادی طور پر اربن ٹرانسپلانٹ (گردوں کی پیوندکاری) کے بعد مریضوں کو درکار لائف ٹائم ادویات تیار کی جائیں گی،اس کے علاوہ گردوں کی واشنگ (ڈائیلاسز) کے دوران استعمال ہونے والی ادویات بھی مقامی سطح پر تیار کی جائیں گی،جو معیار کے ساتھ ساتھ قیمت میں بھی نسبتاً سستی ہوں گی،انڈسٹریلسٹ نے مزید بتایا کہ آئندہ مرحلے میں کینسر کی ادویات تیار کرنے کا بھی منصوبہ ہے، جو مقامی لوگوں کی قوتِ خرید کے مطابق ہوں گی اور بین الاقوامی معیار پر پورا اتریں گی۔ انہوں نے اس منصوبے کی کامیابی کے لیے حکومتی تعاون کو ناگزیر قرار دیا۔