کورنگی مہران ٹاؤن میں گھروں کی مسماری کے خلاف متاثرین کا کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج، حکومت سے انصاف کا مطالبہ
personcrp Pakistan
جنوری 06, 2026
0
share
کراچی (خصوصی نمائندہ) مہران ٹاؤن سیکٹر 6بی میں غیر اعلانیہ آپریشن کے دوران گھروں کی مسماری کے خلاف متاثرہ خاندانوں نے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیامظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر قبضہ مافیا اور پولیس کے مبینہ گٹھ جوڑ کے خلاف نعرے درج تھےاحتجاج میں خواتین، بچے اور بزرگ بھی بڑی تعداد میں شریک
تھےمظاہرین کا کہنا تھا کہ بغیر کسی سرکاری نوٹس اور پیشگی اطلاع کے ان کے گھروں کو مسمار کر کے انہیں بے گھر کر دیا گیا، جبکہ پولیس مبینہ طور پر نجی مفادات کے تحفظ کے لیے کارروائی میں شامل رہی متاثرین نے الزام عائد کیا کہ ایک نجی کمپنی کے مالک نے پارکنگ ایریا بنانے کے لیے پولیس اور مقامی انتظامیہ کے ساتھ ملی بھگت کر کے یہ کارروائی کروائی مظاہرین کے مطابق اگر یہ سرکاری آپریشن ہوتا تو پورے علاقے میں یکساں کارروائی کی جاتی، مگر صرف ایک مخصوص پٹی
کو نشانہ بنایا گیااحتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے متاثرین نے حکومت سندھ، چیف جسٹس اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ واقعے کی فوری عدالتی تحقیقات کرائی جائیں، ذمہ دار عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور بے گھر ہونے والے خاندانوں کو فوری معاوضہ اور متبادل رہائش فراہم کی جائےمظاہرین کا کہنا تھا کہ جب تک انہیں انصاف نہیں ملتا، وہ اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے۔ متاثرہ خاندانوں نے حکومت سے اپیل کی کہ کراچی میں مبینہ قبضہ مافیا کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے تاکہ غریب شہریوں کے گھروں کو مزید تباہی سے بچایا جا سکے۔