شیر شاہ پل پر ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق
personcrp Pakistan
جنوری 09, 2026
0
share
کراچی: شہر کے علاقے شیر شاہ پل پر ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق شیر شاہ سے بلدیہ جانے والی شاہراہ پر تیز رفتار ٹریلر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار شہری موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق متوفی کی جیب سے کوئی شناختی دستاویز برآمد نہیں ہو سکی، جس کے باعث اس کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔ حادثے کے فوراً بعد ٹریلر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، جبکہ ٹریلر کو جائے وقوعہ پر چھوڑ دیا گیا۔
پولیس نے ٹریلر کو تحویل میں لے کر متعلقہ تھانے منتقل کر دیا ہے جبکہ ٹریلر میں موجود کلینر کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔