google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پاکستان، افواجِ پاکستان کی سلامتی و بقاء اور متاثرینِ سیلاب کے لیے خصوصی دعائیں

پاکستان، افواجِ پاکستان کی سلامتی و بقاء اور متاثرینِ سیلاب کے لیے خصوصی دعائیں

0

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) – یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا میں منعقدہ انٹرنیشنل لیڈرشپ گیدرنگ میں پاکستان کے وفد نے خصوصی شرکت کی۔ پاکستانی وفد کی نمائندگی یونائٹیڈ کونسل آف چرچز پاکستان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پاسٹر سیمسن سہیل اور سکس ون ون فاؤنڈیشن کے چیئرمین پاسٹر عتیق قیصر بھٹی نے کی۔




تقریب کے دوران پاکستانی وفد نے پاکستان میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ افراد، افواجِ پاکستان کی سلامتی و استحکام، اور ملک کی خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔ اس موقع پر پاکستان کا سبز ہلالی پرچم یوگنڈا کی سرزمین پر لہرایا گیا، اور یوگنڈا کی قیادت کو پاکستانی پرچم بھی بطور تحفہ پیش کیا گیا۔

اس عظیم الشان تقریب میں ریپبلک آف یوگنڈا کی نائب صدر محترمہ جیسیکا روز نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ یوگنڈا کی اعلیٰ قیادت نے پاکستانی وفد کا پرتپاک استقبال کیا اور پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے افواجِ پاکستان اور سیلاب متاثرین کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا پیغام دیا۔

پاسٹر عتیق قیصر بھٹی اور پاسٹر سیمسن سہیل نے اس بین الاقوامی پلیٹ فارم پر پاکستان کی نمائندگی کو ایک اعزاز قرار دیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ عالمی برادری پاکستان کے عوام کے ساتھ ہمدردی اور تعاون کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !