نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب ملک خالد نواز بوبی سے اظہار تعزیت
personcrp Pakistan
ستمبر 03, 2025
0
share
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) – ینگ ویلفیئر کونسل پاکستان کے بانی و مرکزی چیئرمین ملک تنویر نوشاہی، صدر خیابانِ سر سید ملک جمیل فخری، ملک شکیل اعوان، ملک یوسف بلال، ملک عبدالقیوم، ملک قاسم نوشاہی، ملک عقیل انجم، ملک نازک
حسین، ملک بلال تنویر اور ملک برادری کے دیگر معزز نمائندگان نے پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے سینئر نائب صدر ملک خالد نواز بوبی سے ان کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے مرحومہ کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ تمام افراد نے اس دکھ کی گھڑی میں ملک خالد نواز بوبی اور ان کے خاندان کے ساتھ مکمل ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔