google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 مرکزی مسلم لیگ اسلام آباد کی جانب سے ساتوں امدامی قافلہ روانہ

مرکزی مسلم لیگ اسلام آباد کی جانب سے ساتوں امدامی قافلہ روانہ

0

مرکزی مسلم لیگ اسلام آباد  کی جانب سے ساتوں امدامی قافلہ روانہ کر دیا گیا ہے۔ 
مشکل کی اس گھڑی میں ساری قوم  کو ایک ساتھ مل کر کھڑا ہونا ہو گا۔ انعام الرحمن کمبوہ
اسلام آباد (پریس ریلیز)مرکزی مسلم لیگ اسلام آباد کے زیر اہتمام سیلاب متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے ساتواں بڑا امدادی قافلہ پیر 8 ستمبر کو پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں کے لیے روانہ کر دیا گیا ۔ اس قافلے میں ہزاروں خاندانوں کے لیے فیملی پیکجز




 شامل تھے جن میں راشن، بستر، کچن سیٹ، سلنڈر اور ادویات شامل ہیں۔صدر مرکزی مسلم لیگ اسلام آباد انعام الرحمان کمبوہ نے کہا کہ سیلاب قومی سانحہ ہے اور اس مشکل وقت میں پوری قوم کو متحد ہو کر متاثرین کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب کے بعد ہماری فوری امدادی ٹیمیں سب سے پہلے متاثرہ علاقوں میں پہنچیں اور ابتدائی ریلیف فراہم کیا۔ اب تک



 متاثرہ خاندانوں میں لاکھوں روپے نقد بھی تقسیم کیے جا چکے ہیں۔انعام الرحمان کمبوہ نے مزید کہا کہ یہ ساتواں قافلہ ہے جبکہ چھٹا قافلہ کامیابی سے متاثرہ خاندانوں تک پہنچایا جا چکا ہے۔ آنے والے دنوں میں مزید امدادی کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی تاکہ کسی بھی خاندان کو تنہا نہ چھوڑا جائے۔ ریسکیو سینٹرز کو پورے سال فعال رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ ہنگامی حالات




 میں عوام کی فوری مدد ممکن ہو سکے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے کہ سندھ کے کئی علاقے بھی متاثر ہو سکتے ہیں کیونکہ پانی کا ریلا حافظ آباد اور قصور کی طرف بڑھ رہا ہے۔مرکزی مسلم لیگ اسلام آباد نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ آگے بڑھ کر متاثرہ بھائیوں کی مدد کریں اور ریلیف سرگرمیوں میں اپنا حصہ ڈالیں۔


برائے رابطہ : 
ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری اسلام آباد
 سردار سلیم الیاس 
 03118973908

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !