حضرت امام حسن مجتبیٰؑ کی سیرت مومنوں کے لیے مشعلِ راہ ہے: پیر ناصر عباس قادری
personcrp Pakistan
ستمبر 01, 2025
0
share
لاہور (نمائندہ خصوصی) حضرت سیدنا امام حسن مجتبیٰ کی سیرت مومنوں کے لئے مشعل راہ ہے پیر ناصر عباس قادری ایڈووکیٹ مودت امام حسن مجتبیٰ کانفرنس سے پیر ناصر عباس سچیاری نوشاہی قادری ایڈووکیٹ ملک شہباز احمد پیر محمد عمر نقشبندی ودیگر کا خطاب تفصیلات کے مطابق بانی و مرکزی چیئرمین امام حسن کونسل پاکستان گدی نشین دربار عالیہ حضرت پیر محمد یار بھٹی سچیاری نوشاہی قادری المعروف بابا مالی شاہ سرکار رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ آف جہانیاں منڈی صاحبزادہ پیر ناصر
عباس سچیاری نوشاہی قادری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ نواسہ رسول نور دیدہ حیدر کرار جگرگوشہ بتول حضرت سیدنا ابوطالب علیہ السلام کے بڑے پوتے حضرت سیدنا امام حسین علیہ السلام کے بڑے بھائی پیرومرشد وامام حضرت سیدنا امام مولا علی علیہ السلام کے پگدار بیٹے راکب دوش مصطفے' امام عالی مقام سید الصخیاء حضرت سیدنا امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کی سیرت
مومنوں کے لئے مشعل راہ ہے آپ کی سیرت مبارکہ مسلمانوں کو زندگی کے ہر شعبے میں رہنمائی فرماتی ہے مسلمان آج بھی آپ کی مبارک سیرت پر عمل پیرا ہوکر دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں ان خیالات کا انہوں نے امام حسن کونسل پاکستان لاہور ڈویژن کے زیر اہتمام آقا و مولا امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کی شہادت کے سلسلے میں عظیم الشان فقید المثال مودت امام
حسن مجتبٰی علیہ السلام کانفرنس منعقدہ جامع مسجد مدینہ مہر کالونی اعوان ٹاؤن لاہورسے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر امام حسن کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری عالمی امور ملک شہباز احمد لاہور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری صاحبزادہ پیر محمد عمر نقشبندی ودیگر نے بھی خطاب کیا