google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 دریائے ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ، 9 اضلاع میں ہائی الرٹ جاری

دریائے ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ، 9 اضلاع میں ہائی الرٹ جاری

0

لاہور (نمائندہ خصوصی) – بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں پانی چھوڑے جانے کے بعد پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے پنجاب کے 9 اضلاع میں اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری کرتے ہوئے ہائی الرٹ نافذ کر دیا ہے۔




پی ڈی ایم اے کے مطابق بھارت نے پاکستان کو ہری کے اور فیروز پور کے مقامات پر اونچے درجے کے سیلاب کی صورتحال سے مطلع کر دیا ہے۔ اس کے نتیجے میں دریائے ستلج میں شدید سیلابی کیفیت پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

سیلابی صورتحال کے پیش نظر درج ذیل 9 اضلاع کو انتہائی حساس قرار دے کر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے:قصور،اوکاڑہ،بہاولنگر،پاکپتن،وہاڑی،لودھراں،بہاولپور،ملتان،مظفر گڑھ

پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز (ڈی سیز) کو ہدایت کی ہے کہ وہ ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے فوری انتظامات مکمل کریں، جن میں:محفوظ مقامات کی نشاندہی ،ریسکیو ٹیموں کی تعیناتی ،ریلیف کیمپوں کا قیام،،کشتیوں، خوراک اور ادویات کی فراہمی شامل ہے۔


پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ اگرچہ بھارت نے پاکستان کو پانی چھوڑنے کی پیشگی اطلاع دی ہے، مگر اونچے درجے کا سیلاب اب بھی ایک بڑا خطرہ ہے۔ ماہرین کے مطابق، پانی کا بڑا ریلہ اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں پاکستانی حدود میں داخل ہو سکتا ہے۔



متاثرہ اضلاع کی عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ:دریا کے قریبی علاقوں سے فوری انخلا کریںسرکاری اطلاعات پر بھروسا کریںریسکیو ٹیموں سے تعاون کریںکسی بھی ہنگامی صورتحال میں 1122 یا ضلعی ہیلپ لائن پر رابطہ کریں



پنجاب اس وقت دریائے چناب اور دریائے ستلج دونوں اطراف سے سیلابی دباؤ کا شکار ہے۔ حکومت نے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کا آغاز کر دیا ہے، تاہم ماہرین نے آئندہ دنوں میں مزید خطرات کی پیشگوئی کی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !