google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 "اوورسیز پاکستانی کی ملکیت پر قبضے کی کوشش، پولیس نے فوری ایکشن لے کر سازش ناکام بنا دی"

"اوورسیز پاکستانی کی ملکیت پر قبضے کی کوشش، پولیس نے فوری ایکشن لے کر سازش ناکام بنا دی"

0

اسلام آباد: سفاری ویو پلازہ پر قبضے کی کوشش ناکام  اوورسیز پاکستانی فہیم احمد ہاشمی کو ناصر اقبال نے ہراساں کیا اور قیمتی سامان لوٹ لیا گیا


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی):

اسلام آباد کے علاقے کورنگ ٹاؤن ایکسٹینشن میں واقع معروف کمرشل منصوبہ سفاری ویو پلازہ پر قبضے کی کوشش کا انکشاف ہوا ہے۔ پلازہ کے مالک، اوورسیز پاکستانی فہیم احمد ہاشمی نے اپنے سابق بزنس پارٹنر طٰہٰ ارشد اور موجودہ کرایہ دار ناصر اقبال (ولد عبد الستار) پر غیر قانونی طور پر جائیداد پر قبضے کی سازش رچانے کا الزام لگایا ہے۔



فہیم ہاشمی کے مطابق پلازہ تین پلاٹس پر تعمیر کیا گیا، جن میں سے دو پلاٹس ان کی ملکیت ہیں جبکہ ایک پلاٹ طٰہٰ ارشد کا ہے۔ طٰہٰ نے صرف گرے اسٹرکچر کی تعمیر کے دوران ایک تہائی سرمایہ لگایا تھا جبکہ تمام فنشنگ اور باقی اخراجات فہیم ہاشمی نے اکیلے برداشت کیے۔


مزید بتایا گیا کہ 2008 میں طٰہٰ ارشد نے اپنا پلاٹ نمبر 13 غیر قانونی طور پر ناصر اقبال کو ذاتی قرض چکانے کے لیے فروخت کر دیا۔ الزام یہ بھی ہے کہ فیچس سوسائٹی کی ملی بھگت سے یہ غیر قانونی انتقال کیا گیا جو سوسائٹی کے بائی لاز کی خلاف ورزی ہے، کیونکہ عمارت پہلے ہی تعمیر ہوچکی تھی۔ فہیم ہاشمی نے کہا کہ یہ معاملہ عدالت میں ثابت کیا جائے گا۔


ان کا دعویٰ ہے کہ طٰہٰ ارشد اور ناصر اقبال اب پلازہ پر قبضے کے لیے گٹھ جوڑ کر رہے ہیں، حالانکہ طٰہٰ ارشد اپنے تقریباً تمام یونٹس فروخت کر چکا ہے اور اس کے پاس صرف دو دکانیں گراؤنڈ فلور پر اور چار دکانیں بیسمنٹ میں باقی ہیں۔ فہیم ہاشمی کے مطابق ان کے درمیان ایک زبانی معاہدہ تھا کہ ستمبر 2025 تک یہ دکانیں بھی وہ خرید لیں گے، لیکن لالچ کے باعث طٰہٰ نے ناصر کو پلاٹ فروخت کر کے تنازع کھڑا کر دیا۔



صورتحال اس وقت بگڑ گئی جب ناصر، جو پلازہ میں اسکول چلا رہا ہے، نے ہاسٹل کے طلبہ اور عملے کو اُکسا کر فہیم کے دفتر پر حملہ کروایا۔ 17 اگست کی رات ہوٹل H6 کا ریسپشن اور دفتر مکمل طور پر لوٹ لیا گیا، بشمول سائن بورڈز کے۔


فہیم ہاشمی نے فوری طور پر لوہی بھیر تھانہ سے رابطہ کیا۔ ایس ایچ او فواد خالد، ایڈیشنل ایس ایچ او شہزاد اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ناصر اقبال اور اس کے ساتھیوں کو گرفتار کیا۔ اس دوران طلبہ کو پولیس پر حملے اور ہائی وے بلاک کرنے پر اُکسایا گیا، جس سے گزرنے والی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا اور مقامی شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس اہلکار بھی جھڑپ میں زخمی ہوئے۔ فہیم ہاشمی نے پولیس ٹیم خصوصاً ایس ایچ او فواد خالد اور ایڈیشنل ایس ایچ او شہزاد کا شکریہ ادا کیا۔



مقامی رہائشیوں نے اس واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک اوورسیز پاکستانی کی قانونی جائیداد پر قبضے کی کوشش کھلی ناانصافی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ:
غیر قانونی قابضین اور حملہ آوروں کو فوری گرفتار کر کے کڑی سزا دی جائے۔
سوسائٹی کو غیر قانونی انتقالِ پلاٹ منسوخ کرنے پر مجبور کیا جائے۔
پولیس ذرائع کے مطابق معاملے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور ہر پہلو کو مدنظر رکھ کر قانونی کارروائی کی جائے گی تاکہ کسی باعزت شہری کے ساتھ اس طرح کی ناانصافی دوبارہ نہ ہو۔
فہیم احمد ہاشمی نے کہا کہ انہیں پاکستانی عدالتی نظام پر مکمل اعتماد ہے اور وہ پُر امید ہیں کہ انصاف ضرور ملے گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !