ویسٹ، تھانہ پیرآباد پولیس نے انتہائی مطلوب منشیات فروش ملزمان باپ/بیٹے کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ویسٹ
personcrp
اگست 15, 2025
0
share
کراچی۔گرفتار ملزمان کے نام انتہائی مطلوب منشیات فروشوں فہرست/لسٹ میں بھی شامل ہیں۔ طارق الٰہی مستوئی پولیس نے خفیہ اطلاع پر منگھوپیر روڈ کے قریب ٹارگیٹڈ کاروائی کرکے 02 ملزمان کو گرفتار کیا۔ ایس ایس پی ویسٹ
گرفتار ملزمان کے قبضے سے مختلف پڑیاں میں موجود (110 گرام) آئس اور فروختگی کی رقم برآمد ہوئی۔ طارق الٰہی مستوئی گرفتار ملزمان کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ویسٹ گرفتار ملزمان میں انوار خان ولد شیر زمان اور محمد حمید ولد انوار خان شامل ہیں۔ طارق الٰہی مستوئی۔ ملزم انوار خان ولد شیر زمان عادی جرائم پیشہ ور ہے اور قبل از بھی ذیل مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے۔ 1. مقدمہ الزام نمبر 368/2023 بجرم دفعہ 9I (3)B اینٹی نارکوٹکس ایکٹ تھانہ پیرآباد۔ 2. مقدمہ الزام نمبر 674/2023 بجرم دفعہ 9I (3)B اینٹی نارکوٹکس ایکٹ تھانہ پیرآباد۔ 3. مقدمہ الزام نمبر 345/2024 بجرم دفعہ 324/427/504/506/457/34 ت پ تھانہ پیرآباد۔ 4. مقدمہ الزام نمبر 370/2024 بجرم دفعہ 9I (3)C اینٹی نارکوٹکس ایکٹ تھانہ پیرآباد۔ 5. مقدمہ الزام نمبر 569/2024 بجرم دفعہ 9I (3)B اینٹی نارکوٹکس ایکٹ تھانہ پیرآباد۔