کراچی: ضلع وسطی میں 14 اگست سے قبل ہی ہوائی فائرنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ رات گئے مختلف علاقوں میں فائرنگ کی تیز آوازوں سے فضا گونجتی رہی، جس سے شہری خوف و ہراس کا شکار ہو گئے۔
عینی شاہدین کے مطابق نامعلوم افراد نے اندھا دھند ہوائی فائرنگ کی، جس سے کئی مقامات پر گولیاں گھروں اور دکانوں کی دیواروں میں پیوست ہو گئیں۔ شہریوں نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جشنِ آزادی کے موقع پر اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے
والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، متعدد مقامات پر گشت بڑھا دیا گیا ہے۔



