عالمی " صمود فلوٹیلا " میں شمولیت، پاکستان کا 3 سے6 رکنی پاکستانی وفد مشن میں شرکت کریگا
personcrp Pakistan
اگست 15, 2025
0
share
اسلام آباد()پاکستانی وفد کی عالمی " صمود فلوٹیلا " میں شمولیت، پاکستان کا 3 سے6 رکنی پاکستانی وفد مشن میں شرکت کریگا جس میں ڈاکٹرز، میڈیا پرسنزاورسماجی رہنماء شامل ہیں، گلوبل صمود فلوٹیلا میں 44 ممالک کے وفود شرکت کر رہے ہیں جن میں دنیا بھر کے انسانی حقوق کے کارکنان اور طبی ماہرین شامل ہونگے،مشن کا مقصد غزہ کے محاصرے کو توڑ کر مظلوم فلسطینیوں کو فوری طور پر انسانی و طبی امداد پہنچانا ہے،اس بات کا اعلان
پاکستان فلسطین فورم کے رہنماء وہاج احمد نے وفد میں شامل ڈاکٹر اسامہ ریاض، اسماعیل خان، سید عزیر نظامی اور فہد اشتیاق کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، وہاج احمد کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی مختلف نمایاں اور سرگرم فلسطین نواز تنظیموں نے فلسطین ایکشن کولیشن آف پاکستان کے نام سے اتحاد تشکیل دیا ہے جس میں بلاک آؤٹ تحریک، پاک فلسطین فورم، شعب ابی طالب فاؤنڈیشن، یوتھ لنک
پاکستان، پاکستان فار فلسطین،ٹو گیدر فار القدس، مینڈیور ہارٹس،تحریک آزادی فلسطین پاکستان شامل ہیں،اتحاد کا مقصد غزہ میں جاری جسل کشی، مسلسل محاصرے اورقحط کے شکار مظلوم فسلطینی عوام تک انسانی و طبی امداد پہنچانےکی عالمی کوششوں میں پاکستان کی فعال شمولیت کو یقینی بنانا ہے، اس موقع پر پاکستانی وفد میں شامل ڈاکٹر اسامہ ریاض، اسماعیل خان، سید عزیر نظامی اور فہد اشتیاق نےاپنے جذبات و خیالاتکے ذریعےاس عزم کا اظہار کہا کہ وہ فلسطینی کازکی خاطر اپنے فلسطینی بہن بھائیوں تک امداد پہنچانے کیلئے اسرائیلی دہشتگردی کو ہر صو3رت میں بے نقاب کرینگے جس کیلئے وہ ہرقسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔