google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ہزارہ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے انتخابات: فرینڈز گروپ کے تمام امیدوار بلامقابلہ کامیاب

ہزارہ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے انتخابات: فرینڈز گروپ کے تمام امیدوار بلامقابلہ کامیاب

0

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)

ہزارہ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے انتخابات 2025 کے نتائج کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ فرینڈز گروپ کے تمام امیدوار بلا مقابلہ کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔



انتخابی شیڈول کے مطابق، کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 19 اگست مقرر کی گئی تھی۔ اس مدت کے دوران صرف فرینڈز گروپ کے امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے، جن کے مقابلے میں کوئی دوسرا امیدوار سامنے نہ آیا۔



لقمان شاہ کو صدر جبکہ نوید الرحمان کو جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا گیا۔ دونوں عہدوں پر بلا مقابلہ کامیابی حاصل ہوئی۔ اسی طرح محمد پرویز کو فنانس سیکرٹری، نوید جمال، غلام مرتضیٰ اور شمس عباسی کو نائب صدور، ارشد تنولی کو سیکرٹری اطلاعات، جبکہ وقاص احمد، طیب خان اور شوکت ملک کو جائنٹ سیکرٹری کے عہدوں کے لیے کامیاب قرار دیا گیا۔



گورننگ باڈی کے لیے ابتدائی طور پر 15 امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے تھے، تاہم بعد ازاں احسن اعوان اور نعمان صادق نے اپنے کاغذات واپس لے لیے، جس کے بعد باقی 13 امیدوار بلا مقابلہ کامیاب قرار پائے۔ ان کامیاب امیدواروں میں بابر ملک، محمد داود، سجاد خان، اشفاق تنولی، حمزہ احسان، شکیل احمد، علی تنولی، یاسر محمود عباسی، جہانگیر احمد، ابرار ولی، انیلہ شیخ، عمیر خان اور سلطان احمد شامل ہیں۔



الیکشن کمیٹی کی نگرانی محبوب الرحمان تنولی (چیئرمین)، راحیل سواتی اور قیصر تنولی (ممبران) نے کی۔نومنتخب باڈی کو صحافی برادری کی جانب سے مبارکباد دی جا رہی ہے، اور ان سے تنظیمی ترقی و صحافتی مسائل کے حل کے لیے مؤثر کردار ادا کرنے کی توقع کی جا رہی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !