google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پاکستان اسکاؤٹ اینڈ گائیڈ فیلوشپ اسلام آباد چیپٹر کی اہم میٹنگ، سیلاب متاثرین کے لیے فلاحی سرگرمیاں تیز کرنے پر زور

پاکستان اسکاؤٹ اینڈ گائیڈ فیلوشپ اسلام آباد چیپٹر کی اہم میٹنگ، سیلاب متاثرین کے لیے فلاحی سرگرمیاں تیز کرنے پر زور

0

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان اسکاؤٹ اینڈ گائیڈ فیلوشپ اسلام آباد چیپٹر کی ایک نہایت اہم اور بامقصد میٹنگ جنرل سیکرٹری آغا شیراز بشارت کے دفتر میں منعقد ہوئی،  صدر صاحبزادہ سجاد مسعود چشتی نے خصوصی شرکت کی 

 اس میٹنگ میں بڑی تعداد میں نوجوان اسکاؤٹس، رضاکاروں اور تنظیمی رہنماؤں نے شرکت کی، جن میں کئی نئے ممبران بھی شامل تھے۔میٹنگ کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا، جس کے بعد جنرل سیکرٹری آغا شیراز بشارت نے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور پاکستان اسکاؤٹ اینڈ گائیڈ فیلوشپ کی اب تک کی کارکردگی پر مختصر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ اسکاؤٹنگ صرف کیمپنگ یا ہائیکنگ تک محدود نہیں، بلکہ یہ ایک مکمل طرزِ زندگی ہے جو نوجوانوں کو نظم و ضبط، خدمتِ خلق اور قومی


 یکجہتی کا درس دیتی ہے۔اس موقع پر صدر صاحبزادہ سجاد مسعود چشتی نے اپنی گفتگو میں کہا کہ اسکاؤٹس ملک کا سرمایہ ہیں، جو ہر آزمائش میں قوم کے شانہ بشانہ کھڑے ہوتے ہیں۔ انہوں نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اسکاؤٹس کی خدمات کو سراہا اور زور دیا کہ موجودہ موسمی حالات کے پیش نظر متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے فلاحی سرگرمیوں کو مزید تیز اور منظم کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس نیک مشن کے لیے تمام نوجوانوں کو دل و جان سے سرگرمِ عمل ہونا ہوگا۔


میٹنگ میں شریک اسکاؤٹس اور رضاکاروں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے فیلڈ میں درپیش مسائل، تجربات اور تجاویز پیش کیں۔ مختلف کمیٹیوں نے اپنی آئندہ کی منصوبہ بندی اور فلاحی حکمتِ عملی سے متعلق رپورٹ پیش کی، جسے شرکاء نے سراہا۔نئے شامل ہونے والے اسکاؤٹس کو صدر اور جنرل سیکرٹری کی جانب سے خوش آمدید کہا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ تنظیم میں ان کی شمولیت سے اسکاؤٹنگ کو مزید تقویت ملے گی۔

آخر میں تمام شرکاء نے اس عہد کا اعادہ کیا کہ وہ خدمتِ انسانیت، قومی یکجہتی، اور نوجوانوں کی مثبت تربیت کے مشن کو جاری رکھیں گے اور ہر ممکن طریقے سے اپنے ہم وطنوں کی مدد کے لیے سرگرم رہیں گے۔ میٹنگ کا اختتام دعا کے ساتھ ہوا، جس میں پاکستان کی سلامتی، ترقی، اور اسکاؤٹ تحریک کی کامیابی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !