google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 بونیر اور سوات میں سیلاب عذابِ الٰہی سے کم نہیں، حکمران توبہ کریں: جے سالک

بونیر اور سوات میں سیلاب عذابِ الٰہی سے کم نہیں، حکمران توبہ کریں: جے سالک

0

حکمرانوں سے دولت واپس لے کر بیت المال میں جمع کروائی جائے، غریبوں کے لیے خرچ ہو: سابق وفاقی وزیر

اسلام آباد (سٹی رپورٹر)

ورلڈ مینارٹی الائنس کے کنوینئر، نوبل پیس پرائز کے لیے نامزد امیدوار اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نے کہا ہے کہ بونیر اور سوات میں آنے والا بدترین سیلاب عذابِ الٰہی سے کم نہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکمرانوں، امیر سیاستدانوں اور کرپٹ عناصر سے ان کی دولت چھین کر بیت المال میں جمع کروائی جائے تاکہ وہ غریب اور مظلوم عوام کی فلاح پر خرچ کی جا سکے۔



یہ بات انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر اپنی اہلیہ مسز میری سالک اور بچوں کے ہمراہ سوات سیلاب کے متاثرین کی یاد میں شمعیں روشن کرنے اور دعا کے موقع پر کہی۔ انہوں نے اس موقع پر سیلاب میں جاں بحق افراد کے لیے فاتحہ خوانی اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا۔



جے سالک نے کہا:"سیلاب ایک قدرتی آفت ضرور ہے لیکن اس کا شدت کے ساتھ آنا ہمارے اعمال کا نتیجہ بھی ہو سکتا ہے۔ اب وقت ہے کہ پوری قوم، خصوصاً حکمران، حضرت یونسؑ کے دور کی طرح خاک اور راکھ پر بیٹھ کر اجتماعی توبہ کریں۔"انہوں نے مزید کہا:"حکمران کرسیوں سے اُتر کر زمین پر بیٹھیں، اور اپنی ناجائز و ضرورت سے زائد دولت قوم کو واپس کریں۔ کرپٹ سیاستدانوں سے ان کی 75 فیصد دولت جبراً واپس لی جائے اور بیت المال میں دی جائے تاکہ وہ غریب عوام کے کام آئے۔"



جے سالک کا کہنا تھا کہ دنیا کا کوئی مذہب ناجائز دولت اور ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دیتا۔ تمام سیاستدانوں کو چاہیے کہ وہ دل سے صدق و اخلاص کے ساتھ آگے بڑھیں اور اپنی زائد دولت بیت المال میں جمع کروا کر اپنا کردار ادا کریں۔

اس موقع پر تقریب میں پیپلز پارٹی مینارٹی ونگ کے جنرل سیکریٹری سہیل رومی، جماعت اسلامی کے رہنما جمیل کھوکھر، اور پیپلز پارٹی مینارٹی رائٹس کے سینئر رہنما دانیال کھوکھر نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے سیلاب کے باعث جان کی بازی ہارنے والے شہداء کے لیے دعا کی اور ان کے لواحقین سے اظہارِ ہمدردی کیا۔

تقریب کے اختتام پر سیلاب متاثرین کی بحالی اور ان کی مدد کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !