لنگ شریف میں یومِ آزادی بھرپور جوش و جذبے سے منایا گیا، شاہنواز خان کا افواج پاکستان کو خراجِ تحسین
personcrp Pakistan
اگست 16, 2025
0
share
لنگ شریف/مانسہرہ ()
چاند روشن، چمکتا ستارہ رہے… سب سے اونچا جھنڈا ہمارا رہے۔ ملک بھر کی طرح مانسہرہ کے گاؤں لنگ شریف میں بھی 78واں یومِ آزادی بھارت کے خلاف مئی 2025ء میں حاصل ہونے والی تاریخی فتح کی یاد میں بھرپور جذبے کے ساتھ منایا گیا۔
اس موقع پر ممتاز سماجی و سیاسی شخصیت محمد نواز خان کی رہائشگاہ پر ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی طور پر روزنامہ رئیس الاخبار اسلام آباد کے ایڈیٹر انچیف شاہنواز خان نے شرکت کی۔ تقریب میں چیئرمین یو سی لنگ شریف سہیل خان، پیپلز پارٹی اسلام آباد کے جنرل سیکرٹری اظہر علی خان، سائیں محمد تنولی، سب انسپکٹر آصف، شہباز خان تنولی، ممتاز تنولی، حق نواز تنولی، حمزہ تنولی، شرجیل خان، الیاس تنولی، ظہور تنولی، ندیم تنولی، باسط تنولی، جلال شاہ بخاری، امجد کیانی اور دیگر معززین علاقہ نے بھی بھرپور شرکت کی۔ تقریب کے دوران یومِ آزادی کا خصوصی کیک کاٹا گیا اور وطنِ عزیز پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے اجتماعی دعا کی گئی۔ تقریب کے اختتام پر محمد نواز خان نے شرکاء کے لیے پر تکلف ریفریشمنٹ اور عشائیے کا انتظام کیا، جس پر شرکاء نے ان کی کاوشوں کو زبردست الفاظ میں سراہا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیٹر انچیف شاہنواز خان نے کہا کہ آپریشن بنیان المرصوص میں ہماری بہادر افواج نے ازلی دشمن بھارت کو عبرتناک شکست دے کر اس کا غرور خاک میں ملا دیا۔ یومِ آزادی کا یہ دن قوم فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر، ایئر چیف مارشل ظہیر بابر سدھو، پاک فوج کے جری جوانوں اور پاک فضائیہ کے شاہینوں کی جرات و قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہے۔ آج کا یومِ آزادی ان بہادر سپوتوں کے نام ہے جنہوں نے پوری قوم کی خوشیوں کو دوبالا کر دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے اپنے سے پانچ گنا بڑے دشمن کو چاروں شانے چت کر کے دنیا پر واضح کر دیا ہے کہ پاکستانی قوم اور مسلح افواج کسی بھی جارحیت کے خلاف وطن عزیز کا بھرپور دفاع کرنا جانتی ہیں۔ اگر آئندہ کسی نے بھی مہم جوئی کی کوشش کی تو بھارت کا انجام اس کے سامنے ہوگا۔