چک 90 کیس،پولیس کی ریاستی غنڈہ گردی کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے، جے سالک
personcrp Pakistan
اگست 15, 2025
0
share
معصوم لوگوں کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گی تو گرفتاریوں کی ملک گیر تحریک چلائی جائے گی
اسلام آباد (سٹی رپورٹر)کنوینئر ورلڈ مینارٹی الائنس، نوبل پیس پرائز کے لئے نامزد امیدواراور سابق وفاقی وزیر جے سالک نے کہا ہے کہ چک 90 کیس میں پولیس کی ریاستی غنڈہ گردی کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے، ڈی پی او ساہیوال نے کیس کو مس ہینڈل کر کے مزید پیچیدہ کیا, گائوں والوں کا رد عمل فطری تھا اس لئے دہشتگردی کے تمام مقدمات واپس لئے جائیں, اگر معصوم لوگوں کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گی تو پورا گائوںگرفتارہو گا ، میں خود گرفتاری دوں گا اور گرفتاریوں کی ملک
گیر تحریک چلائی جائے گی، سابق وفاقی وزیرجے سالک نے ان خیالات کا اظہار چک 90 کےمتاثرین سے ملاقات کے لئے ساہیوال ہڑپہ کے دورے کے موقع پر کیا، انہوں نے کسی بھی بڑے نقصان سے بچنے کے لئے چرچ میں شکرگزاری کی دعا کی،ہڑپہ پہنچنے پر عوام کے جم غفیرنے جے سالک کا پرجوش استقبال کیا اور
سابق وفاقی وزیراور مسیحی رہنما کی آمد پر عوام کی خوشی دیدنی تھی،سابق وفاقی وزیر نے ڈی ایس پی ہڑپہ مسٹر افتخارسے تھانہ ہڑپہ میں ملاقات کی جہاں انکو کیس کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا گیا، جے سالک نے ڈی ایس پی کو بتایاکہ چک 90 میں گائوں والوں کا رد عمل فطری تھا اس لئے دہشتگردی کے تمام مقدمات واپس لئے جائیں، ان میں کوئی بھی انسان اس اچانک حملے کیلئے تیار نہیں تھا، جو کچھ ہوا اچانک ہوا اورپولیس کی غنڈاگردی کے باعث ہوا ،میاں بیوی کے
ذاتی مسٗلے پر پولیس کی مداخلت اور ریاستی غنڈا گردی ناقابل قبول ہے۔ انہوںنے کہا کہ ڈی پی او ساہیوال رانا طاہر رحمان نے سمجھداری کی بجائے کیس کو مس ہینڈل کیاجس سے کیس مزید بگڑا، انہوں نے مزیدکہا کہ اگر معصوم لوگوں کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گیا تو پورا گائوںگرفتارہو گا ، میں خود گرفتاری دوں گا بلکہ گرفتاریوں کی ملک گیر تحریک چلائی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعات سے دنیا میں پاکستان کا امیج پہلے ہی بہت خراب ہوچکا ہے جس کا ثبوت
امریکا میں سینٹ سے قراردادکی منظوری ہے جس میںاقلیتوں کے خلاف ظلم میں پاکستان کا نام مینشن کیا گیا ہے، پاکستان ہمارا ملک ہے اور ہم اس کے امیج کو مٹھی بھر لوگوں کے ہاتھوں خراب ہونے نہیں دیں گے،ڈی ایس پی نے سابق وفاقی وزیر کو چک 90 واقعہ کی شفاف انکوائری کی یقین دہانی کروائی۔جے سالک نے ساہیوال پریس کلب میں صحافیوں سے بھی ملاقات کی ، صحافیوں کی جانب سے جے سالک کا والہانہ استقبال کیا گیا، انہوں نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو بھی کی۔