google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 RWMC اور پاکستان ریلوے کے مابین صفائی و سپرے کے لیے مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط

RWMC اور پاکستان ریلوے کے مابین صفائی و سپرے کے لیے مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط

0

راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپ
راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور پاکستان ریلوے کے درمیان صفائی و سپرے کے حوالے سے ایم او یو پر دستخط۔
راولپنڈی () راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی  اور پاکستان ریلوے کے درمیان ریلوے اسٹیشنز پر ریلوے کوچز کی دھلائی اور کیڑے مار سپرے سے متعلق باہمی تعاون کے لیے مفاہمتی یادداشت ایم او یو پر دستخط کیے گئے۔ایم او یو پر دستخط کی تقریب آر ڈبلیو ایم 

سی کے ہیڈ آفس میں منعقد ہوئی، جہاں چیف ایگزیکٹو آفیسر آر ڈبلیو ایم سی رانا ساجد صفدر اور ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلویز راولپنڈی ڈویژن نورالدین داوڑ نے معاہدے پر دستخط کیے،تقریب میں چیف فنانشل آفیسر آر ڈبلیو ایم سی  بلال خاور، مینیجر میٹرو آر ڈبلیو ایم سی سہیل امتیاز اور ڈویژنل مکینیکل انجینئر پاکستان ریلویز جواد شاہ بھی موجود تھے۔اس مفاہمتی یادداشت کے تحت آر ڈبلیو ایم سی نہ صرف پلیٹ فارمز اور عمارتوں کی صفائی کی ذمہ داری نبھائے گی بلکہ اب ریلوے کوچز کی دھلائی اور ان میں کیڑے مار سپرے کی سہولت بھی فراہم کرے گی، تاکہ مسافروں کو بہتر، صاف ستھرا اور صحت مند سفر کا ماحول میسر آ سکے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !