google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 🛑 فراڈ الرٹ – عوامی آگاہی کا پیغام

🛑 فراڈ الرٹ – عوامی آگاہی کا پیغام

0

اہم خبر

📢 براہِ کرم اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں!

آج کل پاکستان میں تقریباً ہر شخص کے پاس ٹچ موبائل ہے اور فیس بک جیسا سوشل میڈیا پلیٹ فارم عام استعمال میں ہے۔ اسی سہولت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے آن لائن فراڈیے سادہ لوح عوام، خصوصاً غریب افراد، بیروزگار نوجوانوں، اور محنت کشوں کو اپنا شکار بنا رہے ہیں۔





⚠️ فراڈ کا طریقہ:

  1. فیس بک پر سستے موٹر سائیکلوں کے اشتہارات چلائے جاتے ہیں، مثلاً:
    ڈیڑھ لاکھ والی بائیک صرف 75 ہزار میں!
    دلچسپی لینے والے افراد کو ذاتی پیغامات (DMs) میں لے جایا جاتا ہے۔
    فراڈیے کہتے ہیں:
    "اگر آپ آ سکتے ہیں تو ٹھیک، ورنہ ہم بس کے ذریعے موٹر سائیکل آپ تک پہنچا دیتے ہیں۔"
    پھر وہ کہتے ہیں کہ:
    "ہمیں آپ کا شناختی کارڈ اور ہاف ادائیگی (ایزی پیسہ/جاز کیش) بھجوا دیں تاکہ اسٹامپ تیار کیا جا سکے۔"
    ایک جعلی شناختی کارڈ اور اسٹامپ بھیجتے ہیں، اور جعلی ویڈیو بناتے ہیں جس میں دکھایا جاتا ہے کہ "بائیک بس میں لوڈ ہو چکی ہے"۔
    آپ کو ایک جعلی ڈرائیور کا نمبر بھی دیا جاتا ہے، لیکن وہ ڈرائیور بھی انہی کا ساتھی ہوتا ہے۔
    جیسے ہی آپ ہاف پیمنٹ (مثلاً 40-50 ہزار روپے) بھیجتے ہیں:
    فراڈیے فون بند کر دیتے ہیں۔
    تمام رابطے منقطع ہو جاتے ہیں۔
    آپ کا پیسہ ضائع ہو جاتا ہے۔




❗ اکثر نشانیاں:

  • ایڈریس اکثر بہاولپور یا دور دراز علاقوں کا دیا جاتا ہے۔
    ڈی پی پر مولوی، باریش، پگڑی والے افراد کی تصاویر لگائی جاتی ہیں تاکہ بھروسہ قائم ہو۔بات چیت میں قرآنی آیات اور مذہبی باتیں کر کے متاثر کیا جاتا ہے۔


✅ عوام سے گزارش:

  • ایسے فیس بک اشتہارات سے ہوشیار رہیں۔
    کسی بھی اجنبی کو شناختی کارڈ یا پیسے نہ بھیجیں۔
    ہمیشہ سامان ہاتھ میں دیکھ کر ہی ادائیگی کریں۔
    اگر شک ہو تو سائبر کرائم رپورٹ کریں۔


📣 یہ پیغام تمام گروپس، فیملی چیٹس اور سوشل میڈیا پر ضرور شیئر کریں۔
تاکہ کوئی اور غریب یا بیروزگار شخص ان فراڈیوں کا شکار نہ بنے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !