اہم خبریں
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کو ان کی سالگرہ کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ:"صدر آصف علی زرداری تدبر، حوصلے اور مفاہمت کی علامت ہیں۔ انہوں نے ہر مشکل وقت میں قوم کی باوقار قیادت کی اور ہمیشہ صبر، دانش اور افہام و تفہیم کے راستے کو ترجیح دی۔"وزیراعلیٰ نے اپنے پیغام میں کہا کہ:
صدر زرداری نے جمہوریت اور پارلیمان کی بالادستی کے لیے مسلسل جدوجہد کی۔
’پاکستان کھپے‘ کا نعرہ آج بھی امید، اتحاد اور استقامت کی علامت ہے۔
ان کی مفاہمتی سیاست نے پاکستان کی سیاست میں استحکام اور توازن پیدا کیا۔
صدر زرداری کی قیادت نے جمہوری و آئینی عمل کو نئی جہت عطا کی۔
مراد علی شاہ نے دعا کی کہ:
"اللہ تعالیٰ صدر آصف علی زرداری کو صحت، طویل عمر اور مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔"
وزیراعلیٰ نے مزید کہا:
"ہمیں فخر ہے کہ ہم صدر زرداری کی قیادت میں ترقی کی راہ پر گامزن ہیں۔"

