کلرکہار (بیورو چیف: ملک شاہد نجمی اعوان)
مسلم لیگ (ن) کے سینئر اور وفادار رہنما، ملک تنویر اسلم اعوان کو حلقہ پی پی 21 ضلع چکوال سے وزارت دینے کا عوامی مطالبہ زور پکڑ گیا ہے۔معروف سماجی و سیاسی شخصیات ملک زہیب احسان اور ملک اکمل ٹلیالہ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ:
"ملک تنویر اسلم اعوان وہ شخصیت ہیں جنہوں نے پانچ مرتبہ ایم پی اے منتخب ہو کر چکوال کی سیاست میں اپنی عوامی مقبولیت اور قائدانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ وہ بلاشبہ چکوال کا شیر اور عوامی دلوں کی دھڑکن ہیں۔"انہوں نے مزید کہا کہ ملک تنویر اسلم اعوان کی خدمات نہ صرف مسلم لیگ (ن) بلکہ حلقے کی ترقی کے لیے بھی ناقابلِ فراموش ہیں۔ وہ مشکل ترین سیاسی حالات میں بھی پارٹی کے ساتھ وفادار رہے، اور آج بھی نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کے قریب ترین اور پُراعتماد ساتھیوں میں شامل ہیں۔
🔹 2018 کی تنہا فتح: قیادت کا عملی ثبوت
علاقائی رہنماؤں نے یاد دلایا کہ 2018 کے عام انتخابات میں جب پورے راولپنڈی ڈویژن سے مسلم لیگ (ن) کو صرف ایک صوبائی نشست ملی، تو وہ نشست ملک تنویر اسلم اعوان نے جیتی۔ یہ بات ان کے انتخابی اثر و رسوخ اور عوامی اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
🔸 وزارت کا حقدار کون؟ عوام نے فیصلہ سنا دیا
ملک زہیب احسان اور ملک اکمل ٹلیالہ کا کہنا تھا کہ:"اگر فیصلہ میرٹ پر ہونا ہے تو پھر ملک تنویر اسلم اعوان ہی وہ واحد لیڈر ہیں جو وزارت کے حقیقی حق دار ہیں۔"انہوں نے وزیرِاعظم اور پارٹی قیادت سے اپیل کی کہ وہ عوامی امنگوں کا احترام کرتے ہوئے ملک تنویر اسلم اعوان کو وزارتی منصب دیں تاکہ چکوال اور پنڈی ڈویژن کی ترقی کا سفر مزید تیز ہو۔

