google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 مون سون بارشوں کے باوجود طیب اردگان انٹرچینج پر ٹریفک بحال شہری سہولت کیلئے وزیراعظم، چیئرمین سی ڈی اے اور نسپاک کی بروقت حکمتِ عملی قابلِ تحسین

مون سون بارشوں کے باوجود طیب اردگان انٹرچینج پر ٹریفک بحال شہری سہولت کیلئے وزیراعظم، چیئرمین سی ڈی اے اور نسپاک کی بروقت حکمتِ عملی قابلِ تحسین

0

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) — حالیہ شدید مون سون بارشوں کے دوران اسلام آباد کے طیب اردگان انٹرچینج پر ٹریفک کی روانی بغیر کسی بڑی رکاوٹ کے جاری رہی، جو کہ کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) اور نیشنل انجینئرنگ سروسز پاکستان (نسپاک) کی مؤثر منصوبہ بندی، پیشگی تیاری اور فعال رسپانس سسٹم کا مظہر ہے۔
بارش کے دوران انٹرچینج سے ملحقہ ایک سڑک پر معمولی لینڈ اسکیپنگ کا مسئلہ پیش آیا، جسے متعلقہ ٹھیکیدار نے صرف ایک گھنٹے کے اندر دُور کر دیا۔ اس فوری ردعمل کے نتیجے میں شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی یا ٹریفک میں تعطل کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔













طیب اردگان انٹرچینج کا مکمل ڈھانچہ، بشمول تمام انٹری اور ایگزٹ لوپس، بین الاقوامی معیار کے مطابق مکمل طور پر فعال اور محفوظ ہیں۔ منصوبے کی تعمیراتی مضبوطی اور ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت اسے دیگر ترقیاتی منصوبوں سے ممتاز بناتی ہے۔

یہ منصوبہ وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایات کے تحت، چیئرمین سی ڈی اے کی قیادت اور نسپاک کی تکنیکی نگرانی میں مکمل کیا گیا۔ مون سون سے قبل اسلام آباد کے تمام اہم انٹرچینجز، سڑکوں اور نالوں کی بروقت صفائی اور نکاسی آب کے انتظامات مکمل کر لیے گئے تھے۔



سی ڈی اے کی فیلڈ ٹیموں نے دن رات محنت کر کے نکاسی آب کے تمام راستوں کو کلیئر رکھا، جس کے نتیجے میں اسلام آباد کسی بڑے شہری بحران سے محفوظ رہا۔
شہری حلقوں نے بروقت اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم، چیئرمین سی ڈی اے اور نسپاک ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدامات حکومت کی سنجیدگی، شہری سہولت سے وابستگی اور ماحولیاتی پائیداری کی عکاسی کرتے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت میں ٹریفک نظام کا مؤثر تسلسل اور بارش کے پانی کے بروقت انخلاء سے ظاہر ہوتا ہے کہ سی ڈی اے اور نسپاک نہ صرف ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں پیش پیش ہیں بلکہ شہری سہولت، ماحولیات اور پائیداری کے حوالے سے بھی سرگرم کردار ادا کر رہے ہیں۔
x

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !