google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 آل گورنمنٹ ایمپلائیز گرینڈ الائنس کے قائدین کے ساتھ تحریری معاہدے پر عمل درامد کے حوالے میٹنگ منعقد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ساتھ بیٹھ کے مسئلے کو حل کرنے کی یقین دہانی ,

آل گورنمنٹ ایمپلائیز گرینڈ الائنس کے قائدین کے ساتھ تحریری معاہدے پر عمل درامد کے حوالے میٹنگ منعقد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ساتھ بیٹھ کے مسئلے کو حل کرنے کی یقین دہانی ,

0

وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور اور چیف وہپ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی سربراہی میں وزیراعظم پاکستان کی جانب سے قائم کردہ سب کمیٹی کی آل گورنمنٹ ایمپلائیز گرینڈ الائنس کے قائدین کے ساتھ تحریری معاہدے پر عمل درامد کے حوالے میٹنگ منعقد کی گئی۔  کمیٹی کی سربراہی وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری وزارت خزانہ کی جانب سے ایڈیشنل سیکرٹری ریگولیشن سعد فاضل عباسی، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے ایڈیشنل سیکرٹری سید معظم علی وزارت قانون کی جانب وقاص حبیب اور ایف بی آر کی جانب سے شاہد تارڑ سیکرٹری اخراجات نے شرکت کی جبکہ سب کمیٹی  میں شامل اگیگا کے قائدین میں چیف کوارڈینیٹر رحمان علی باجوا صدر راجہ طاہر محمود اور چیئرمین حیدر علی خان نے شرکت کی۔



پنشن اصلاحات اور رول 17 کے ساتھ ساتھ معاہدے پر عمل درامد کے حوالے سے اتفسار پر وزارت خزانہ کہ نمائندے نے کمیٹی کو اگاہ کیا کہ وفاقی وزرا کے ساتھ تحریری معاہدے کے مطابق ائندہ بجٹ میں محروم ملازمین کو ریلیف دیا جائے گا اور اس پر کام جاری ہے۔ چیئرمین کمیٹی طارق فضل چوہدری نے وزارت قانون اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو رول 17 اے اور پرائم منسٹر اسسٹنٹ پیکج کے حوالے سے ہدایات دی کہ اگلی میٹنگ میں عدالتی فیصلے کی موجودگی میں اس مسئلے کا قابل عمل حل تلاش کر کے لائیں۔ وزارت خزانہ نے ابگریڈیشن کے حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ساتھ بیٹھ کے مسئلے کو حل کرنے کی یقین دہانی دلائی۔ پینشن اصلاحات کے حوالے سے ابھی تک کوئی حل نہیں نکالا جا سکا  تاہم وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ وضاحت کے مطابق ایک جنوری 2026 کو مدت ملازمت پوری کرنے والے ملازم کہ اوپر یہ نئے قانون قابل عمل ہوں گے۔ جس کے لیے پینشن اصلاحات کے حوالے سے قائم کردہ کمیٹی کے پاس مزید چھ سے سات مہینے کا وقت ہے کہ وہ اس کا قابل عمل حل نکال سکے۔  ٹیکس ریبیٹ کے حوالے سے ایف بی ار نمائندگان نے آگاہ کیا کہ معاہدے کے مطابق ٹیچرز ریسرچرز کے ٹیکس ریبیٹ کی سمری وفاقی کابینہ کو بھیجی گئی تھی جس کو وفاقی کابینہ نے منظور کر لیا ہے اور اس سمری کو ایف بی ار کی جانب سے بل کی صورت میں قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا ہے جس کی منظوری کے بعد اس کا نوٹیفیکیشن بہت جلد جاری کر دیا جائے گا۔ 



وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور  ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کے وفد کو یقین دلایا کہ معاہدے کے مطابق ملازمین کو ریلیف دیا جائے گا  اور اسی ہفتے  رانا ثنا اللہ صاحب کی سربراہی میں قائم کردہ کمیٹی کی میٹنگ بلا کے وعدے کے مطابق پنجاب حکومت کو بھی ہدایات دی جائیں گی اور ملازمین کے مسائل وعدے کے مطابق حل کیے جائیں گے۔ حکومت اپنے وعدے پر قائم ہے دوسری جانب رحمان علی باجوہ چیف کوارڈینیٹر آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس نے طارق فضل چوہدری  صاحب  کی ذاتی دلچسپی پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ان پہ یہ واضح کیا کہ  ملازمین ایک بڑی تعداد میں 10 جون کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے اس معاہدے کی رکھوالی کے لیے پہنچیں گے اور اگر ملازمین کو معاہدے کے مطابق ریلیف ملتا  ہے تو  ملازمین یوم تشکر کے طور پر حکومت کا شکریہ ادا کرنے کے لیے عظیم الشان جشن منائیں گے اور مطالبات پورے ہونے پر  رانا ثنا اللہ اور طارق فضل چوہدری صاحب کی کاوشوں کو سنہرے حروف میں تحریر کیا جائے گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !