ڈی پی او میانوالی کا ایس پی انوسٹی گیشن میانوالی کے ہمراہ بین الصوبائی بارڈر چیک پوسٹ درہ
personcrp Pakistan
مئی 14, 2025
0
share
داؤدخیل(ضیاءنیازی سے)ڈی پی او میانوالی کا ایس پی انوسٹی گیشن میانوالی کے ہمراہ بین الصوبائی بارڈر چیک پوسٹ درہ کا وزٹ ڈی پی او لکی مروت اور ڈی پی او کرک سے بارڈر ایریا میں سیکورٹی کے حوالے سے اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا
۔ڈی پی او میانوالی کیپٹن ریٹائرڈ رائے محمد اجمل نے ایس پی انوسٹی گیشن میانوالی بدر منیر کے بین الصوبائی بارڈر چیک پوسٹ درہ تنگ کا وزٹ کیا۔دوران وزٹ ڈی پی او لکی مروت جواد اسحاق اور ڈی پی او کرک شہباز الٰہی سے بارڈر ایریا میں موجود چیک پوسٹوں کی سیکورٹی امور کے حوالے سے
اہم میٹنگ منعقد کی۔میٹنگ میں موجودہ ملکی حالات و حالیہ دہشتگردی کی لہر پر قابو پانے کیلئے پنجاب اور خیبرپختونخوا سے ملحقہ بارڈر ایریا میں موجود چیک پوسٹوں پر سیکورٹی انتظامات کو مزید سخت اور
موثر بنانے کے حوالے سے آپس میں تجاویز کا تبادلہ خیال کیا گیا۔میٹنگ میں ایس ایچ او تھانہ عیسیٰ خیل، مکڑوال، کمرمشانی، ایس ایچ او تھانہ لکی مروت بھی موجود تھے۔