google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 رکنِ قومی اسمبلی نوید عامر جیوا نے مسیحی برادری کے لیے ایک اہم قدم اُٹھایا ہے اورایک مسیحی پارلیمنٹرین کی حیثیت سے انہوں نے ہماری برادری کے لیے بھرپور محنت کی ہے

رکنِ قومی اسمبلی نوید عامر جیوا نے مسیحی برادری کے لیے ایک اہم قدم اُٹھایا ہے اورایک مسیحی پارلیمنٹرین کی حیثیت سے انہوں نے ہماری برادری کے لیے بھرپور محنت کی ہے

0



قوم نوید عامر جیوا کی تاریخی خدمات کو کبھی نہیں بھولے گی، سیمسن سہیل
نیشنل کمیشن فار مائنارٹیز رائٹس کی منظوری کیلئے انکی خدمات پر شکر گزار ہیں
اسلام آباد( سٹی رپورٹر)




یو سی سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سیمسن سہیل، بشپ شاہد محمود ،بشپ شاہد پرویز ،پادری نسیم جان،پادری مشتاق غفور اور ای وی جی مارک سندھو کا رکنِ قومی اسمبلی نوید عامر جیوا سے ملاقات، اس موقع پر یو سی سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سیمسن سہیل کا کہنا تھا کہ آج کا دن مسیحی برادری کیلئےتاریخی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ رکنِ قومی اسمبلی نوید عامر جیوا نے مسیحی برادری کے لیے ایک اہم قدم اُٹھایا ہے اورایک مسیحی پارلیمنٹرین کی حیثیت سے انہوں نے ہماری برادری کے لیے بھرپور محنت کی ہے تاکہ نیشنل کمیشن فار مائنارٹیز رائٹس کی منظوری حاصل کی جا سکے،یہ کامیابی ایک طویل جدوجہد اور مسلسل کوششوں کے بعد حاصل ہوئی ہے،یہ ایک ایسا سنگِ میل ہے جو آنے والی نسلوں کے لیے فائدہ مند ہوگا اور پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق کو مزید مضبوط کرے گا جس کیلئےپوری مسیحی برادری نوید عامر جیوا (ایم این اے) کو ان کی شاندار کوششوں پر دلی مبارکباد پیش کرتی ہے اورمسیحی قوم آپ کی تاریخی خدمات کو کبھی نہیں بھولے گی۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !