google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پاکستان ٹوبیکو کمپنی لمیٹڈ اور محکمہ جنگلات خیبر پختونخواہ کا تحفظ جنگلات کے لئے جنگلات اپناؤ" منصوبہ کی یادداشت پر دستخط

پاکستان ٹوبیکو کمپنی لمیٹڈ اور محکمہ جنگلات خیبر پختونخواہ کا تحفظ جنگلات کے لئے جنگلات اپناؤ" منصوبہ کی یادداشت پر دستخط

0

 تازہ ترین 
پاکستان ٹوبیکو کمپنی لمیٹڈ اور محکمہ جنگلات خیبر پختونخواہ کا تحفظ جنگلات کے لئے "جنگلات اپناؤ" منصوبہ کی یادداشت پر دستخط۔






جناب طارق خادم، ڈویژنل فارسٹ آفیسر اور سمیع زمان، ھیڈ آف ایکسٹرنل افئرز نے ڈویژنل فارسٹ آفیسر نوشہرہ کے دفتر میں "جنگلات اپناؤ" منصوبے پر دستخط کئے۔ اس موقع پر  پاکستان ٹوبیکو کمپنی  کی طرف سے عماد الدین محمد، سید علی عباس، جمال تورو  اور عامر لودھی نے بھی شرکت کی۔ اس پروگرام کے مطابق فارسٹ ڈیپارٹمنٹ، پاکستان ٹوبیکو کمپنی کو 200 ایکڑ رقبہ مہیا کریگا۔ جس پر پاکستان ٹوبیکو کمپنی، محکمہ جنگلات کے تعاون سے، مقامی اقسام کے درختوں کی کاشت کرےگی۔
اس موقع پر سمیع زمان نے پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے افورسٹیشن اور کنزرویشن پروگرام پر روشی ڈالی۔اور شرکاء کو بتایا کہ پاکستان ٹوبیکو کمپنی اب تک 160 ملین سے زائد پودے اور 38 ہیکٹر کنزرویشن سائٹس بنا چکی ہے۔
جناب طارق خادم، ڈویژنل فارسٹ آفیسر نے پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے تعاون کو سراہا اور "جنگلات اپناؤ" منصوبے کو مستقبل کے لئے نہایت مفید اور کارآمد قرار دیا۔
x




ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !