سید ثاقب اکبر رح ایک ہمہ جہت شخصیت تھے علامہ نعیم نقوی
personcrp Pakistan
فروری 25, 2025
0
share
ثاقب اکبر مرحوم ایک ہمہ جہت شخصیت تھے، علامہ نعیم الحسن نقوی اسلام آباد (۔ ) سید ثاقب اکبر رح ایک ہمہ جہت شخصیت تھے۔ سید ثاقب اکبر رح اللہ اور اس کے رسول ص اور ان کی آل ع کی تعلیمات پر عمل پیرا تھے۔ ان خیالات کا اظہار علامہ نعیم الحسن نقوی نے ان کی دوسری برسی کے موقع پر ان کے مرقد پر مجلس ترحیم کے موقع پر کیا۔
آپ نے علم کے مختلف ذرائع کے بارے میں بیان کیا انہوں نے بتایا کہ رسول اللہ، اہل بیت اور عبد صالحین کے قبور سے علما و مجتہدین کسب فیض کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ثاقب اکبر کی زندگی سے سیکھنا چاہیے اور اپنی زندگی میں نظم پیدا کرنا چاہیے اپنے کاموں کو منظم کرنا چاہیے۔ انھوں نے بڑی ہی خوبصورتی سے بتایا کہ ثاقب اکبر نے عمر کا ایک بڑا حصہ امتِ مسلمہ کی شیرازہ بندی کے لیے وقف کیا اور مملکتِ پاکستان کے افق پر وحدت و اتحاد کا سورج طلوع کروانے میں اہم کردار ادا کیا۔
انہوں نے سامعین کو بتایا کہ ثاقب اکبر نے مالی مشکلات کے باوجود اور مخالفت کی پرواہ کیے بغیر انہوں نے اللہ کی رضا کی خاطر اپنے پروگرامات اور مشن کو جاری رکھا۔ آپ نے سید ثاقب اکبر رح کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو کی۔ آپ نے عبد صالح کا مطلب قرآن کی روشنی میں پیان کیا اور بتایا کہ اللہ کی طرف سے صالحین پر درود و سلام ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نماز میں نبی ص اور عبد صالح پر سلام بھیجتے ہیں۔ مجلس میں سید ثاقب اکبر رح خانوادہ کے علاوہ بڑی تعداد میں خواتین اور بچوں نے شرکت کی۔ مجلس سے قبل ان کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کی گئی اور آخر میں خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا۔