ھانہ کالاباغ پولیس کی کاروائی، موٹر سائیکل چور گرفتار
personcrp Pakistan
اپریل 28, 2025
0
share
داؤدخیل(ضیاءنیازی سے)تھانہ کالاباغ پولیس کی کاروائی، موٹر سائیکل چور گرفتار، 03 عدد موٹر سائیکل برآمد، مزید تفتیش جاری
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن جرائم سے پاک پنجاب کے تحت آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ڈی پی او میانوالی کیپٹن ریٹائرڈ محمد اجمل کی خصوصی ہدایات پر موٹر سائیکل چوروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کالاباغ سب انسپکٹر رانا عبدالحق اور
انکی ٹیم نے موٹر سائیکل چور انور سعید ولد سعید سکنہ چغلان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزم سے دوران تفتیش انکشاف پر 3 مقدمات میں چوری شدہ 03 عدد موٹر سائیکل برآمد کیے، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔ڈی پی او میانوالی کیپٹن ریٹائرڈ محمد اجمل نے اس کاروائی پر پوری ٹیم کو شاباش دی ہے۔