google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد نے فیلڈ میں موجود لفٹرآپریٹرز کو اچھی کاردکردگی کی بنیاد پر نقد انعامات وتعریفی اسناد

چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد نے فیلڈ میں موجود لفٹرآپریٹرز کو اچھی کاردکردگی کی بنیاد پر نقد انعامات وتعریفی اسناد

0

اسلام آباد 

چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد نے فیلڈ میں موجود لفٹر آپریٹرز کو اچھی کارکردگی کی بنیاد پر نقد انعامات و تعریفی اسناد سے نوازا ،

اسلام آباد پولیس میں محنت،جانفشانی اور دل جوئی سے کام کرنے والے افسران کی حوصلہ افزائی کا عمل جاری رکھا جائیگا جبکہ ناقص کاردکردگی اور غفلت ولاپرواہی کی صورت میں سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جا ئیگی۔




تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے احکامات کی روشنی میں چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد نے فیلڈ میں موجود لفٹرآپریٹرز کو اچھی کاردکردگی کی بنیاد پر نقد انعامات وتعریفی اسنادسے نوازا،اس موقع پرچیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد محمد سرفراز ورک نے کہا کہ محکمانہ سزا و جزا ءکا عمل جاری رہے گا،اچھی کاردکردگی کو سراہا جائے گا جبکہ ناقص اور غیر تسلی بخش کاردکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے افسران کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی،انہوں نے مزید کہااسلام آباد کو حادثات سے محفوظ رکھنے اور ٹریفک کو بلا رکاوٹ رواں دواں رکھنے کے لئے خصوصی اقدامات کئے جا رہے ہیں،تمام افسران اپنے ماتحت عملے کے ساتھ ہم آہنگی کو یقینی بنا ئیں اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائیں، سی ٹی او اسلام آباد نے مزید کہا کہ شہریوں کو ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے لئے آگاہی ٹیم مختلف اوقات میں مختلف چوکوں اور شاہراہوں پر عوام کو آگاہی فراہم کررہی ہے،جبکہ اسلام آباد پولیس ریڈیو ایف ایم92.4 پر بھی شہریوں کو روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اسلام آباد میں ٹریفک کی تازہ ترین صورت حال کے متعلق بھی شہریوں کو آگاہ کررہی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !