google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پہلے مرحلے میں پانچ ہزار صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی ہیلتھ انشورنش کیلئے ایک ارب کی خطیر رقم رکھی گئی ہے جبکہ آئندہ برس دس ہزارصحافیوں اور میڈیا ورکرز کی انشورنس کی جائے ،،

پہلے مرحلے میں پانچ ہزار صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی ہیلتھ انشورنش کیلئے ایک ارب کی خطیر رقم رکھی گئی ہے جبکہ آئندہ برس دس ہزارصحافیوں اور میڈیا ورکرز کی انشورنس کی جائے ،،

0

 وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ پہلے مرحلے میں پانچ ہزار صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی ہیلتھ انشورنش کیلئے ایک ارب کی خطیر رقم رکھی گئی ہے جبکہ آئندہ برس دس ہزارصحافیوں اور میڈیا ورکرز کی انشورنس کی جائے ،،ئ




 ڈس انفارمیشن کے مسئلے کو مل کر حل کرنا ہےاگر کسی کی شکایت ہے تو اس کی داد رسی ہونی چاہئے، اس معاملے پر کابینہ کمیٹی میں معاملہ درپیش آیا مگر اس معاملے کو صحافیوں کی رضا مندی تک مؤخر کیا گیا ہے 




اس معاملے میں آپ کی آراء شامل ہونی چاہئے اور ایک کمیٹی بننی چاہئے،صحافی برادری کی سپورٹ حاصل نہ ہوتی تو میں وزیر اطلاعات نہ ہوتا،صحافیوں کا کام بہت مشکل ہے،




کونسل آف کمپلینٹس کے حوالہ سے بھی پیش رفت ہوئی ہےکم از کم اجرت کے حوالہ سے بھی میڈیا اداروں میں عمل ہونا چاہئے، کوشش ہے کہ میڈیا اداروں کی معاونت کریں،پی بی اے اور اے پی این ایس سے درخواست ہے کہ جب ہم آپ کے لیے فنڈز بڑھاتے ہیں تو آپ میڈیا ورکرز کو بھی اس میں شامل کریں، مریم اورنگزیب کے لگائے ہوئے پودے کوتناور درخت بنائیں گے،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ نے ان خیالات کا اظہار پی ایف یو جے، نیشنل پریس کلب اور آر آئی یو جےکے زیراہتمام این پی سی میں منعقدہ اظہار تشکر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،تقریب میں پرنسپل انفارمیشن آفیسر(پی آئی او) مبشر حسن، پی ایف یو جےکے صدر افضل بٹ، 



این پی سی کے صدر اظہر جتوئی، سیکرٹری نیئر علی، فنانس سیکرٹری وقار عباسی، ،نائب صدورشاہ محمد،احتشام الحق،سید ظفر ہاشمی،جوائنٹ سیکرٹریز سید عون شیرازی، طلعت فاروق،سحرش قریشی،سابق صدر این پی سی طارق چوہدری، انور رضا، شہریار خان، نعیم محبوب، جاوید سومرو آر آئی یو جے کے صدر طارق علی ورک، سابق صدر آر آئی یو جے عابد عباسی، سینئر نائب صدر راجہ بشیر عثمانی، قربان ستی ممبران گورننگ باڈی این پی سی عامر رفیق بٹ، خالد گردیزی، نوابزادہ خورشید احمد، جعفر علی بلتی، اظہار الحق خان نیازی، نوید احمد شیخ، عاصم جیلانی،عادل شہزاد سینئر صحافی حاجی نواز رضا، سردار خان نیازی،احمد منصورسمیت دیگر بھی موجود تھے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑکا مزید کہنا تھاکہ صحافیوں خصوصا" رپورٹرز، میڈیا ورکرز کی زندگی کوئی آسان نہیں ہے، ہماری ایک ہی کوشش رہی ہے کہ صحافیوں کی زندگی آسان کی جائے اس حوالے سے اے پی این ایس، پی بی اے کو درخواست کرونگا کہ اشتہارات میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کا بھی حصہ ہے،جب ہم آپ کے لیے فنڈز بڑھاتے ہیں تو آپ میڈیا ورکرز کو بھی اس میں شامل کریں، آزادی اظہار رائے کے حوالے سے کہوں گا کہ میں خود ایک سیاسی ورکر ہوں، بجٹ تقریر اور بجٹ بریف میں یہ شامل نہیں ہوسکا مگر یہ بجٹ میں موجود ہے، جس میں آرٹسٹ کیساتھ صحافیوں کا خصوصی تذکرہ ہے ،صحافیوں اور میڈیا ورکرز کیلئے یہ الگ فنڈ موجود ہے مگر میں آپ کو یقین دلا رہا ہوں کہ بجٹ میں پہلے سے زیادہ خطیر رقم رکھی گئی ہے،فنڈ کم پڑا تو مزید فنڈ بھی فراہم کیا جا سکتا ہے، وزارت کے پاس گنجائش ہے، بجٹ کے والیم ٹو میں اس کی تمام تفصیلات ہیںانشاء اللہ اس مرتبہ صحافیوں کے سابق تمام گلے دور ہونگے،قبل ازیںصدر این پی سی اظہر جتوئی نے کہا کہ عطاء تارڑ ہمارے لئے رحمت کا فرشتہ بن کر آئے ہیں،وہ ہماری توقعات پر پورے اترے ہیں،صحافیوں کو میڈیکل کے بہت سے مسائل کا سامنا ہے، انہوں نے وزیر اطلاعات سے درخواست کی کہ صحافیوں کی ڈیتھ سرٹیفیکیٹ کو بھی ہیلتھ انشورنش میں شامل کیا جائے تاکہ انکے لواحقین کی مدد ہو سکے، سیکرٹری این پی سی نیئر علی نے کہا کہ صحافیوں کی ہیلتھ انشورنش کے حوالے سے برسوں سے کوشاں تھے، موجودہ حکومت کی طرف سے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی ہیلتھ انشورنش کیلئے رقم مختص کرنا اہم اقدام ہےجس پر حکومت خاص طور پر وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ اور سابق وفاقی وزیر محترمہ مریم اورنگزیب کے شکر گزار ہیںجن کا اس میں اہم کردار ہے،نیشنل پریس کلب پہنچنے پر وفاقی وزیر اطلاعات کا پر تپاک خیر مقدم کیا گیا، تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جسکی سعادت آر آئی یوجے کے سینئر نائب صدر راجہ بشیر عثمانی نے حاصل کی جبکہ نعت رسول مقبولؐ کی سعادت این پی سی کے سابق صدر اور سینئر صحافی شہیر یار خان کے صاحبزادے اریز شہریار کے حصے میں آئی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !