نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں این پی سی ممبران کےوفات پا جانے والےعزیز و اقارب کے ایصال ثواب کیلئے اجتماعی فاتحہ خوانی کا اہتمام
personcrp Pakistan
جون 13, 2024
0
share
اسلام آباد - نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں این پی سی ممبران کےوفات پا جانے والےعزیز و اقارب کے ایصال ثواب کیلئے اجتماعی فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ،صدر این پی سی اظہر جتوئی، سیکرٹری نیئر علی،فنانس سیکرٹری وقار عباسی،جوائنٹ سیکرٹریز سید عون شیرازی،
طلعت فاروق،سحرش قریشی، آر آئی یو جے کےصدر طارق علی ورک،سینئر نائب صدر آر آئی یو جے راجہ بشیر عثمانی،این پی سی کے ممبر گورننگ باڈی عامر رفیق بٹ، اظہار الحق خان نیازی،خالد گردیزی، جعفر علی بلتی، نوید احمد شیخ، نوابزادہ خورشید احمد، عاصم جیلانی ،سینئر صحافیوں نعیم محبوب، حاجی نواز رضا،خالد اطہر،سردار شوکت محمود،شکیلہ جلیل،ریاض اختر، حامد حبیب ،سید قیصر عباس شاہ،
انجمن تاجران پاکستان کے صدرکاشف محمود چوہدری، سمیت جڑواں شہروں کے سینئر صحافیوں سیاسی، سماجی شخصیات سمیت مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والےلوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،اس موقع پر وفات پانے والوں کے عزیر و اقارب بھی
موجود تھے، وفات پانے والوں میں این پی سی کے سیکرٹری فنانس وقار عباسی کے چچا، آر آئی یو جے کے سابق صدر اور سینئر صحافی عامر سجاد سید کی والدہ ،سینئر نائب صدر این پی سی احتشام الحق کے سسر،سالک احمد صدیقی کی والدہ،سید خاور عباس شاہ کی والدہ، شازیہ نیئر کے والد،ثاقب سعید کے والد، رانا محمد عدیل کے والد،نثار چوہدری کے والد،محمد شہباز کے والد،
ملک راشد نذیر کے والد،خالد اطہر کی بہن،ممبر گورننگ باڈی اظہار الحق خان نیازی کی سالی،نجم السلام کی بہن،ناصر خٹک کے بہنوئی اورآسیہ عمیر خٹک کے شوہر،خرم ملک کے ماموں ، این پی سی کی سابق نائب صدر سعدیہ کمال کی خالہ اوراقبال ملک کا بھانجا شامل ہیں۔