سرکاری ملازمین اور تنخواہ دار طبقات کی مشکلات سے آگاہ ہیں، مریم نوازشریف
personcrp Pakistan
فروری 07, 2024
0
share
مریم نواز شریف نے چیف کوارڈینیٹر اگیگا رحمان باجوہ کے جاری ویڈیو پیغام پر نوٹس لیتے ہوئے آج مورخہ 6 فروری 2024 کو اگیگا کے وفد سے ہنگامی میٹنگ کی ہے۔ اس میٹنگ میں محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کو ملازمین کے مطالبات اور تحفظات سے واضح طور پر اگاہ کر دیا ہے۔چھٹیوں کے بدلے معاوضے کی ادائیگی، تنخواہوں میں تفریق ختم اور پینشن اصلاحات مریم نوازشریف نے سرکاری ملازمین کے لئے بڑی خوش خبری کا اعلان کردیا آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائس (اگیگا) کے نمائیندہ وفد کی مریم نوازشریف سے ملاقات
اگیگا کے وفد نے چیف کوآرڈینیٹر رحمان باجوہ کی قیادت میں مریم نوازشریف سے ملاقات کی پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نوازشریف نے اگیگا کے مطالبات پورے کرنے کا وعدہ کرلیا نوازشریف کا نام وعدوں کی تکمیل کی ضمانت ہے ، مریم نوازشریف کی اگیگا کے وفد سے گفتگو
سرکاری ملازمین کے مسائل بغیر کسی احتجاج کے ان کی دہلیز پر حل ہوں گے، ان شاءاللہ، مریم نوازشریف کی وفد سے گفتگو مسلم لیگ (ن) کے منشور میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کی تجویز شامل ہے، مریم نوازشریف سرکاری ملازمین اور تنخواہ دار طبقات کی مشکلات سے آگاہ ہیں، مریم نوازشریف سرکاری ملازمین شیر پر مہر لگائیں، اُن کے مسائل کے حل کی ضمانت دیتی ہوں، مریم نوازشریف رحمان باجوہ اور وفد کے دیگر قائدین کا سرکاری ملازمین کے مسائل کے حل کے وعدے پر مریم نوازشریف کا شکریہ ادا کیا۔ وفد میں اگیگا پاکستان کے چیف کوارڈینیٹر رحمان باجوہ اگیگا پاکستان کے صدر چوہدری سرفراز، اگیگا پنجاب کے چیئرمین خالد جاوید سنگیڑا، صدر اگیگا پنجاب راجہ طاہر، جنرل سیکرٹری اگیگا پنجاب ندیم اشرفی اور سینیئر وائس چیئرمین اگیگا پنجاب رخسانہانور سمت دیگر قائدین نے شرکت کی۔