google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 اخبارات کی فلاحی صنعت کو برباد کرنے کی سازش ناکام بناٸیں گے

اخبارات کی فلاحی صنعت کو برباد کرنے کی سازش ناکام بناٸیں گے

0

کے پی کے پشاور، سیاست دان اور بیورو کریسی ریجنل/لوک اخبارات کو سازگار ماحول فراہم کریں ، 

اخبارات کی فلاحی صنعت کو برباد کرنے کی سازش ناکام بناٸیں گے،غلام مرتضیٰ جٹ،راجہ جاوید ،ڈاکٹر وحید،سیدجلال آفریدی،نور السلام ساجد،شہزاد اقبال ،قطر گل آفریدی ،شاہ بابا، اور دیگر کا خطاب



پشاور(    ) خیبر پختونخواہ KPKکے سیاست دان اور بیورو کریسی کو چاہیے کہ لوکل/ریجنل اخبارات کی فلاحی صنعت کو بچانے کیلٸے اپنا مثبت کردار ادا کریں اور  آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوساٸٹی APRNS (رجسٹرڈ)کے مطالبات پر عملدرآمد کیلٸے مخلصانہ کوششیں کریں تاکہ میڈیا فرینڈلی پالیساں بناٸی جا سکیں ان خیالات کا اظہار نومنتخب صدر APRNS غلام مرتضیٰ جٹ نے پشاور یونٹkpkکے چیف کوآرڈینیٹر سید جلال آفریدی اور پشاور کے کوآرڈینیٹرحاجی قطرگل آفریدی کی طرف  سے انکے اعزاز میں دئیے گٸے استقبالیہ تقریب سے صدارتی خطاب کرتے ہوٸے کیا انہوں نے کہا کہ اس وقت KPKمیں لوکل/ریجنل اخبارات کے لٸے ماحول اور پالیساں ساز گار  نہیں ہیں فوری طور پر رجسٹریشن فیس کا خاتمہ کیا جاٸے ،میڈیا لسٹ سے نکالے گٸے اخبارات کو میڈیا لسٹ پر بحال کیا جاٸے ،جن اخبارات کے ڈیکلریشن کینسل کٸے گٸے ہیں انکو فوری بحال کیا جاٸے،اشتہارات کے واجبات ادا کٸے جاٸیں ،صفحات اور دیگر پابندیاں ختم کی جاٸیں ، اشتہارات کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جاٸے،اخبارات کی ABC میں آسانیاں پیدا کی جاٸیں اورصوباٸی میڈیا لسٹ پراسس کو آسان کیا جاٸے،بانی و نو منتخب صدرAPRNS غلام مرتضیٰ جٹ نے مزید کہا کہ موجودہ پالسیوں کو فوری طور پر تبدیل ہونا چاہیے کیونکہ ان ظالمانہ پالیسوں سے سینکڑوں تھنک ٹینک صحافی اور انکے خاندان شدید معاشی بدحالی کا شکار ہو چکے ہیں اور نوبت فاقہ کشی پر پہنچ چکی ہے اخبار نویسوں کے پاس اخبارات پرنٹ کروانے ،دفاتر کا کرایہ دینے ، بجلی کے بل دینے  اور سٹاف کی تنخواہ دینے کے پیسے نہیں ہیں  جسکی تمام تر ذمہ داری صوباٸی حکومت پر عاٸد ہوتی ہے پروقار استقبالیہ تقریب میں  بانی صدر غلام مرتضی جٹ  کو خیبر پختونخواہ کا روایتی شملہ پہنایا گیا اور اعزازی تلوار بطور تحفہ پیش کی گئی۔ استقبالیہ تقریب میں مرکزی چیف کوآرڈینیٹر راجہ جاوید اختر ،مرکزی ڈپٹی چیف کوآرڈینیٹر ڈاکٹر وحید محمود خان ، مرکزی ترجمان شہزاداقبال، چیف کواڈینیٹر کے پی کے سید جلال آفریدی، ڈپٹی چیف کوآڈینیٹر کے پی کے نور السلام ساجد،پشاور کے کوآرڈینیٹرحاجی قطر گل آفریدی، شاہ بادشا،وحید خان، محمد صابر،ہارون خان یوسفزئی، ساجد سلطان, وحید گل نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوٸے جدوجہد کو تیز کرنے کا عزم کیا مقررین نے اخبارات کو درپیش مسائل کے حوالے سے  اپنی اپنی تجاویز پیش کیں اور بانی صدر غلام مرتضیٰ جٹ اور مرکزی و صوباٸی کابینہ پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا استقبالیہ تقریب میں ممبران و عہدیداران ک علاوہ سید جمال آفریدی،رفیق آفریدی،جاوید آفریدی،عبدالرحمان آفریدی، سعید آفریدی،گلاب آفریدی۔مستقیم،خانزادہ،وحدالرحمان نے شرکت کی خیبر پختونخواہ میں ریجنل اور مقامی اخبارات کے مسائل کے حل کیلٸے طویل مشاورت کی گٸی ۔ کے پی کے گورنر، وزیر اعلی خیبر پختونخواہ سیکرٹری اطلاعات، ڈی جی انفارمیشن سے مساٸل حل کرنے کامطالبہ کیا گیا ڈیکلریشنز کی کینسلیشن کی مزمت کی گئی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !