ضلع ملیر میں پیپلز پارٹی کے رہنما بلاول زرداری کی آمد کے باعث اہم شاہراہوں پر روکاوٹیں کھڑی کرکے شہریوں کو گزشتہ چار گھنٹے سے انتظامیہ نے ذہنی ازیت میں مبتلا کردیا۔
جبکہ نیشنل ہائی وے ، لانڈھی صنعتی ایریا 8 ہزار روڈ، کورنگی صنعتی ایریا اور لانڈھی کی سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام کی وجہ سے ہزاروں گاڑیوں میں موجود لاکھوں افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
شام کے اوقات ڈیوٹی سے واپس لوٹنے والے شہری روڈ سیاسی جماعت کے رہنما کی آمد کے سلسلے میں بند ہونے کی وجہ سے پیدل چلنے پر مجبور ہوچکے ہیں ۔
جہاں ایک جانب شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وہیں ایمرجنسی ڈیوٹی پر مامور ایمبولینسز بھی ٹریفک جام میں پھنسی ہوئی ہے ۔
ٹریفک جام میں موجود شہریوں کا کہنا تھا کہ الیکشن کمپین کی نام پر شہریوں کو اذیت ناک دی جائے ۔


