google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 آج کشمیر و فلسطین کی بیٹیاں صلاح الدین ایوبی و محمد بن قاسم کی منتظر ہیں ریلی سے خطاب

آج کشمیر و فلسطین کی بیٹیاں صلاح الدین ایوبی و محمد بن قاسم کی منتظر ہیں ریلی سے خطاب

0

*کشمیریوں سے غداری کرنے والوں  قوم کبھی معاف نہیں کرئے گی رضا احمد شاہ*راولپنڈی (راجہ خالد گکھڑ) جماعت اسلامی راولپنڈی کے رضا احمد شاہ امیدوار برائے صوبائ اسمبلی پی پی 17 رضا احمد شاہ نے یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں سے غداری کرنے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرئے گی رضا احمد شاہ نے کہا کہ آج کشمیر و فلسطین کی بیٹیاں صلاح الدین ایوبی و محمد بن قاسم کی منتظر ہیں



 انہوں نے کہا کہ جو جذبہ خواتین میں ہے کاش یہ جذبہ پاکستان کی قیادت میں ہوتا، سالوں سال سے فلسطین اور کشمیر کے عوام آزادی کیلیے ترس رہے ہیں، آج کشمیر سے پاکستان آنے والے دریا کشمیر کے مسلمانوں کے خون سے سرخ ہیں۔بدقسمتی سے جتنے بھی حکمران پاکستان پر حاکم رہے انھوں نے کبھی بھی کشمیر و فلسطین کے مسلمانوں کےلیے کبھی آواز بلند نہ کی نہ ہی کبھی انہوں نے کشمیر میں جاری ظلم وستم اور بھارتی جنگی جرائم پر عالمی دنیا کے سامنے احتجاج کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دینا کشمیریوں اور فلسطینیوں کے زخم پر نمک چھڑکنا ہے، ان جماعتوں کے بزدل لوگ ڈاکٹر عافیہ کیلیے آواز نہیں اٹھا سکے۔ قوم نے جماعت اسلامی کا ساتھ دیا تو ان شاءاللہ کشمیر فلسطین اور ڈآکٹر عافیہ صدیقی جلد آزادی کا سورج دیکھیں گے

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !