وفاقی دارالحکومت میں ڈکیت بے لگام پولیس ڈکیتوں کو پکڑنے میں مکمل ناکام 3310 کا زمانہ گیا انڈرائیڈ فون بنے ڈکیتوں کی نظروں کا مرکز شاپنگ مال بازاروں اور شاہراہوں پر فون سننا بھی محال ہو گیا
تھانہ مارگلہ کی حدود سینٹورس کی پارکنگ سے نوجوان کے ہاتھوں لاکھوں مالیت کا موبائل فون ڈکیت لے اڑےچوروں ڈکیتوں کو پکڑنا تو دور تھانہ مارگلہ کی پولیس متاثرہ نوجوان کا مقدمہ درج کرنے سے بھی خائف ہو گئیدن دیہاڑے ڈکیتوں کا عوام کے مال و اسباب پر جھپٹ جانا محکمہ پولیس کی کارکردگی کے پول کھولنے لگا
شہری آئی جی اسلام آباد سے گلے شکوے کرنے پر مجبور ہو گئے شہریوں کا کہنا ہے کہ اپنی قیمتی اشیاء سے تو ہم محروم ہو ہی جاتے ہیںمگر ہمارے لٹنے پر پولیس ہماری شکایات تک سننا گوار ہ نہیں کرتی چوروں ڈکیتوں کو شکنجے میں لانا تو دور ہماری نہ درخواست لی جاتی ہے نہ کوئی مقدمہ درج کیا جاتا ہے


.jpeg)