google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 حلقہ پی پی 39 الیکشن مہم میں تیزی آگئی۔۔ لیاقت عباس بھٹی کو ووٹ دیں گے، گاوں کوٹ خوشحال کامتفقہ فیصلہ

حلقہ پی پی 39 الیکشن مہم میں تیزی آگئی۔۔ لیاقت عباس بھٹی کو ووٹ دیں گے، گاوں کوٹ خوشحال کامتفقہ فیصلہ

0

موضع کوٹ خوشحال میں انتخابی جلسہ سے لیاقت عباس بھٹی اورپیرسید شعیب شاہ نواز نےخطاب کیا۔۔جلسہ سےخطاب کرتے ہوئے ضلعی صدرمسلم ن محمد بخش تارڑنےکہاکہ سیاست میں منافقت یزیدانہ عمل ہے،8فروری کولیاقت عباس بھٹی کوکامیاب کرکےحلقہ کوہائی جیکروں سے واگزارکرائیں گے۔۔8فروری کو ریڈلائن کی گردان پڑھنےوالےریڈ لائن کراس کرجائیں گے۔




۔پیرسیدشعیب شاہنواز نے کہاکہ سیاست میں رواداری کوفروغ دے کر ووٹرزکاوقاربحال کرناہوگا۔۔لیاقت عباس بھٹی نے کہاکہ حلقہ کی محرومیاں دور کریں گے اور ترقی کاسفرجہاں چھوڑاتھا، وہیں سے آغاز کریں گے۔۔۔جلسہ کےروح رواں  رائے سیلمان ساجدنےمہمانو ں کی آمد اور اہل دیہہ کاشکریہ اداکیا۔۔



انہوں نےواضح کیاکہ  ساری برادریوں نے لیاقت عباس بھٹی پراعتماد کااظہارکیاہے۔۔


اس موقع پر سکندرنواز بھٹی،چوھدری شعیب شفیق اراٸیں، ملک ظفر کھوکھر بھی موجود تھے۔۔۔

دریں اثنا مہمانوں نےرائے سلمان ساجد کی نقابت کوسراہتےہوئے کہاکہ ماننا پڑے گاکہ کوٹ خوشحال والے ادب کےشعبہ میں بھی خوشحال ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !