google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 جی پی،ایل (گلگت) ایگزیبیشن چمپئین شپ کی پروقار افتتاحی تقریب راولپنڈی میں منعقد

جی پی،ایل (گلگت) ایگزیبیشن چمپئین شپ کی پروقار افتتاحی تقریب راولپنڈی میں منعقد

0

گلگت پریمیئر لیگ کے سلسلے میں ایک اہم ایونٹ جی,پی،ایل ایگزیبیشن چمپئین شپ کی پروقار افتتاحی تقریب راولپنڈی میں منعقد کی گئی،   







جس میں مہمان خصوصی ٹیسٹ کرکٹر اور سیلیکٹر پی،سی،بی جناب یاسر حمید صاحب، صدر محفل جناب صاحب خان صاحب، سپیشل مہمانان جناب وزیر تاجور صاحب، جناب نصراللہ خان صاحب سابقہ میمبر اسمبلی، 






حمایت اللہ خان صاحب سابقہ میمبر اسیمبلی،جناب برکت جمیل صاحب پارلیمانی سیکرٹری، حاجی گندل شاہ واحب، سینئر رہنما پی ایم ایل این، قاری محمد وزیر صدیقی، سینیٹر رہنما پی ایم ایل این۔کاشف حمید صاحب، اونر ہنزہ رائلز، منیر احمد صاحب سی سی او بخاری ٹریولز، وزیر ظہیر صاحب اونر نانگا پربت لیپرڈز، راجہ خظر صاحب، اونر جی،بی آئیبیکس، علی احمد جان صاحب اونر گلگت ٹائیگرز سمیت بہت بڑی تعداد میں گلگت کے اور مقامی رہنما، کھلاڑی ، نامور شخصیات اور بڑی تعداد میں میڈیا نمائندگان نے شرکت کی اور تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔

تمام شرکاء نے لیگ کو ایک انقلابی قدم قرار دیا اور بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

سی ای او ، جی پی ایل جناب ثناءالرحمان صاحب نے نہ صرف تمام مہمانوں کا دلی شکریہ ادا کیا بلکہ لیگ کے انعقاد کیلئے ہر چیلنج سے نمٹنے کا بھرپور اعادہ کیا اور کہا کہ ہم گلگت بلتستان کی کرکٹ اور ٹیلنٹ کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔

ایگزیبیشن چمپئین شپ 2 اپریل کو ایوب نیشنل سٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلی جائے گی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !