نیشنل پریس کلب اسلام آباد اور آر آئی یو جے کی طرف سے آل کشمیر نیوز پیپرز سوسائٹی (اے کے این ایس)کے نومنتخب عہدیداران کے اعزاز میں استبالیہ تقریب
personcrp
جنوری 25, 2023
0
share
اسلام آباد(ملک راشد نزیر)نیشنل پریس کلب اسلام آباد اور آر آئی یو جے کی طرف سے آل کشمیر نیوز پیپرز سوسائٹی (اے کے این ایس)کے نومنتخب عہدیداران کے اعزاز میں استبالیہ تقریب اور عشائیہ،
آزاد کشمیر کے وزیر صحت نثار عنصر ابدالی مہمان خصوصی تھے، اس موقع پر مہمان خصوصی نثار عنصر ابدالی کا کہنا تھا کہ بد قسمتی سے ہم آج تک کشمیر کے حوالے سے کوئی ٹھوس پالیسی نہیں بناسکے جسے ہم دنیا کے سامنے رکھ سکیں، ہم کچھ لڑائیاں بغیرلڑے ہار گئے ہیں،میڈیا نے اپنا کلچر زندہ رکھا ہوا ہے،اے کے این ایس کے مسائل کو وزیر اعظم آزاد کشمیر تک پہنچاؤں گا، پاکستانی بائی برتھ جبکہ کشمیری بائی چوائس پاکستانی ہیں،ہمارا مرتبہ ان سے تھوڑا اوپر ہے،صحافیوں کی طرف سے تنقید برائے اصلاح کا خیر مقدم کرینگے،
پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ راستی اخبارات کو علاقی نہیں بلکہ قومی اخبارات سمجھتا ہوں، مسئلہ کشمیر کے حوالے سے جو کام ریاستی اخبارات کر رہے ہیں وہ کوئی فارن مشن بھی نہیں کر سکتا،آزاد کشمیر واحد خطہ ہے جہاں بزنس کے حوالے سے انتہائی کم مواقع موجود ہیں، دنیا کے پاس کشمیر کی تازہ صورتحال جاننے کیلئے ریاستی اخبارات کے سوا کوئی دوسرا ذریعہ نہیں ہے،پاکستان میں میڈیا کو درپیش مسائل کے حل کیلئے کل سے احتجاجی تحریک شروع کر رہے ہیں، پاکستان کے تمام پریس کلبز میں سیاہ پرچم لہرائے جائینگے، جبکہ تیس جنوری کو ریلی
کی صورت میںپارلیمنٹ کے سامنےاحتجاج اور دھرنا دینگے اور مطالبات کی منظوری تک یہ احتجاج اور دھرنا جاری رہے گا، صدر این پی سی انور رضا نے کہا کہ اے کے این ایس کے مسائل کے حل کیلئے انکے ساتھ کھڑے ہیں،انکے مسائل ہمارے مسائل ہیں اپنی یہ ذمہ داری نبھائیں گے، اس موقع پر اے کے این ایس کے نو منتخب صدر امجد چوہدری نے پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ این پی سی کے صدر انور رضا، سیکرٹری خلیل راجہ سمیت این پی سی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شخصیات کے بجائے اداروں کو مضبوط بنانا چاہتا ہوں،ہم نے اے کے این ایس کو مضبوط بنانا ہے،ہم ورکرز کے مسائل سے بھی آگاہ ہیں کیونکہ ہم خود گراس روٹ لیول سے اٹھ کر آئے ہیں،ہمارے مقاصد اور مسائل ایک ہیں، اے کے این ایس کے بے شمار مسائل ہیں، نثار عنصر ابدالی نے ہمارے مسائل حل کرا دیئے تو انہیں اپنا ہیرو مان لینگے،آر آئی یو جے کے صدر عابد عباسی نے کہا کہ اے کے این ایس صرف مالکان کی ہی نہیں بلکہ ورکرز کی بھی تنظیم ہے، ہمارا انکے ساتھ تعاون ہمیشہ جاری رہے گا،تقریب سے کشمیری حریت راہنماء عبدالحمید لون، شیرباز منیر، ابرار حیدر، سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا، تقریب میں نظامت کے فرائض سیکرٹری این پی سی خلیل احمد راجہ نے سرانجام دیئے، جبکہ اے کے این ایس کی نو منتخب باڈی کے علاوہ سینئر صحافیوں، سیاسی راہنماؤں سمیت دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔