سید مصطفی کمال -کراچی قبضہ کرنے والوں کے نشانے پر ہےآج سے دو دن پہلے لوگوں کے دل جیتنے کے بجائے اس شہر پر قبضے کی کوشش کی گئی ہم اس شہر کے خلاف منصوبہ کرنے والوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ تمہارے خواب ہماری موجودگی میں شرمندہ تعبیر نہیں ہونگے
یہ عوامی جلسہ نہیں یہ کارکنان کا اجلاس ہےجیتنے والوں آنکھیں کھول کر دیکھو تم اس سے آدھے لوگ بھی جلسے میں جمع نہیں کر سکتے دو دن پہلے الیکشن لڑنے والوں نے سندھ کے شہری علاقوں کے لوگوں سے غداری کی میرا ہاتھ میں بلدیاتی قانون ایکٹ کے سیکشن 10A کو ختم کرنے کا لیٹر ہےپیپلز پارٹی نے اپنی غلطی تسلیم کی کہ ہم نے کراچی حیدرآباد کی حلقہ بندیاں غلط ہوئیں ایم کیو ایم مہینوں سے
مذاکرات کر رہی تھی کہ کراچی کی 70 سیٹیں کم کر دی گئی ہیں 70 سیٹوں کہ حق نمائندگی پر شب خون مارا گیا ان سیٹوں پر ایک پورا شہر بنتا ہے وہ پیپلز پارٹی کی حکومت جو اپنی غلطی نہیں مانتی 53 سیٹوں پر اپنی غلطی مانی الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں اس بات کا اعتراف کیا گیا کہ سندھ حکومت سے غلطی ہوئی ہم نے کراچی کی باقی سیاسی جماعتوں سے کہا کہ ایک ماہ رک کر الیکشن کروا لو چاہے پھر ہمیں ہرا کر آجانا لیکن اقتدار کے ہوس میں مدہوش یہ لوگ کراچی کے حقوق کا سودا کر بیٹھےجو لوگ ہمیں منتشر دیکھ کر کراچی پر قبضے کا خواب دیکھ رہے تھے ہمیں ساتھ دیکھ کر وہ بدحواس ہو گئے



