ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت کا کرسمس کے موقع پر مختلف چرچز کا وزٹ، سکیورٹی کا جائزہ لیا
personcrp
دسمبر 26, 2022
0
share
جھنگ (جاوید اعوان سے ) ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت نے کرسمس کے موقع پر سکیورٹی کا جائزہ لینے کیلئے جھنگ اور شورکوٹ میں مختلف چرچز کا دورہ کیا اور گرجا گھروں کے منتظمین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انچارج سکیورٹی، متلعقہ تھانہ جات کے ایس ایچ اوز اور سرکل افسران بھی ڈی پی او جھنگ کے ہمراہ موجود تھے۔
ڈی پی او جھنگ نے کرسمس کے موقع پر تقریبات اور گرجا گھروں پر تعینات روف ٹاپ سکیورٹی کا جائزہ لینے کے ساتھ سکیورٹی انتظامات اطمینان بخش بنانے کے لیے ہدایات جاری کیں۔ ڈی پی او جھنگ نے جوانوں کو ہمہ وقت الرٹ ہو کر سکیورٹی ڈیوٹی کرنے اور سرکل افسران کو الرٹ ڈیوٹی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ اس کے علاوہ ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے ڈی ایس پی ٹریفک کو احکامات جاری کئے۔ ڈی پی او جھنگ نے چرچز پر تعینات ریسکیو 1122 کے افسران اور جوانوں سے بھی ملاقات کی
اور انکی پیشہ وارانہ خدمات کو سراہتے ہوئے ہمہ وقت الرٹ رہنے کے حوالے سے گفتگو کی ۔