google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

0

اسلام آباد:-  راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں صحافیوں کے فری میڈیکل ٹیسٹ کیے گئے اور ماہر ڈاکٹروں نے ٹیسٹ کے مطابق مفید مشورے اور فری ادویات دیں اتوار کے روز آر آئی یو جے کے زیر اہتمام اور محمود میڈیکل اور ڈائبیٹک سنٹر کے تعاون سے نیشنل پریس کلب میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا 






جس میں فری میڈیکل کیمپ میں صحافیوں کے شوگر ،یوریک ایسڈ ،کولیسٹرول،موٹاپا کیلئے بی ایم۔ائی،پاوں کی نسوں کا ٹیسٹ ،خون کی نالیوں کی بندش کا ٹیسٹ ،ہڈیوں کے ٹیسٹ ،ایچ بی ون سی کے ٹیسٹ فری کیے گئے اور ماہر امراض شوگر ڈاکٹر زاہد محمود کی زیر نگرانی،ماہر خوراک ،فیزیوتھراپسٹ ودیگر ڈاکٹروں نے






 صحافیوں کا معائنہ کیا،مفید مشورے دیئے اور فری ادویات بھی فراہم کی گیئں ڈاکٹر زاہد محمود نے کہا کہ صحافیوں میں کا ٹائم پے کھانا نہ کھانا ،کام کے بوجھ اور لائف سٹائل کی وجہ سے بلڈ پریشر،یورک اسڈ ،پیٹ کا بڑھنا،موٹاپہ جیسی بیماریوں لاحق ہوتیں ہیں ان بیماریوں سے دیگر بیماریوں لگ جاتی ہیں انہوں نے کہا کہ صحافیوں کو کھانا اور سونا ٹائم پر کرنا چاہیے تاکہ نفسیاتی مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر واک کریں ٹائم پر کھانا کھائیں اور کوشش کریں کہ نیند پوری ہو








 جنرل سیکرٹری طارق علی ورک نے کہا کہ راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس نے  صحافیوں کی صحت کے مسائل کے کو مد نظر رکھتے ہوئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا ہے جس میں سینکڑوں صحافیوں کے فری میڈیکل ٹیسٹ اور ماہر ڈاکٹروں نے معائنہ کیا اور مشورے دیئے انہوں نے آر آئی یو جے کے ممبران سے درخواست کی کہ وہ آئندہ کے فری میڈیکل کیمپ میں اپنے صحت کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے لازمی آئیں اور معائنہ کروائیں تاکہ اچھی صحت مند زندگی گزار سکیں فری میڈیکل کیمپ میں آر آئی یو جے کے سینئر نائب صدر اظہار خان نیازی ،جوائنٹ سیکرٹریز ناصر خٹک، علمدار حسین ایگزیکٹیو ممبر عارف جنجوعہ،وسیم ستی نے میڈیکل کیمپ کے انتظامات کیے اور آر آئی یو جے کے ممبران کو سہولیات فراہم کیں


طارق علی ورک

جنرل سیکرٹری آر آئی یو جے

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !