اسلام آباد عبدالمالک سے
اسلام آبادکیپیٹل پولیس کاتھانہ شالیمار اور تھانہ مارگلہ کے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ و کومنگ آپریشن، دوران سرچ آپریشن پا نچ مشکوک افرادکو جانچ پڑتال کے لئے تھانہ منتقل کیا گیا، 249 گھر وں اور 121افراد کو چیک کیا گیا ،جس میں ایس پی صدر اسلام آباد کامران عامر علی خان کی زیر نگرانی ایس ڈی پی او اور ایس ایچ اوز کے علاوہ تھانہ جات،سپیشل برانچ، لیڈی پولیس اورحساس اداروں کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا وفاقی دارلحکومت کے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ کومنگ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے، اسلام آباد کیپٹل پولیس نے تھانہ مارگلہ اور تھا نہ شالیمارکے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ و کومنگ آپریشن کرتے ہوئے پا نچ مشکو ک افرادکو جانچ پڑتال کے لئے تھانہ منتقل کیا، 249 گھر وں اور 121 افرادکو چیک کیا گیا، سر چ آپریشن میں ایس پی صدر کامران عامر علی خان کی زیر نگرانی ایس ڈی پی او اور ایس ایچ اوز کے علاوہ تھانہ جات،سپیشل برانچ، لیڈی پولیس اورحساس اداروں کے اہلکاروں نے حصہ لیا،سرچ آپریشن کا مقصد منشیات کا خاتمہ ،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنا ہے،اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔ شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ یا " پکار - 15 "پر اطلاع دیں, تاکہ پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے شہر کو جرائم سے پاک کیا جا سکے۔

