(اسلام آباد( رانا ذوالفقارعلی سے
اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا موٹرسائیکل لفٹرز کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاون جاری،دبنگ ایس ایچ او سہالہ محمد کمال خان کی زیر نگرانی
تھانہ سہالہ پولیس ٹیم کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بڑی کارروائی، نقدی ،موبائل فون اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب گینگز کے تین ارکان گرفتار، لاکھوں روپے مالیت کے تین مسروقہ موٹر سائیکل، نقدی اورمو بائل فون برآمد، مزید تفتیش جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز سہیل ظفر چٹھہ کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ عنا صر کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، دبنگ ایس ایچ او سہا لہ محمد کمال خان کی زیرنگرانی پولیس ٹیم نے تما م تر وسائل بر وئے کا ر لا تے ہوئے ہیومن ریسورسز اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کی متعدد وارداتو ں میں ملو ث گینگ کے تین ارکان کوگرفتار کرلیا۔ ملزمان کی شناخت آ صف، خا لد خا ن اور غفو ر خا ن کے نام سے ہوئی ہے، گرفتار ملزمان کے انکشاف و نشاندہی پر لا کھو ں روپے ما لیت کے تین مسروقہ مو ٹر سائیکل، نقدی اور مو با ئل فون برآمد کر لیے گئے، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے مختلف علا قوں میں مو ٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ،ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کرکے مزیدتفتیش جاری ہے،ڈی آئی جی آ پر یشنز سہیل ظفر چٹھہ نے دبنگ ایس ایچ او سہالہ محمد کمال خان اور پولیس ٹیمز کی اچھی کا رکر دگی کو سراہتے ہو ئے شاباش دی اور تما م زونل افسران کو مزید ہد ایا ت جاری کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کر یک ڈاون کو مزید تیز اورموثر بنایا جائے اور جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتارکریں اور جامع حکمت عملی اپناتے ہوئے مال مسروقہ کی برآمد گی کو یقینی بنائیں۔

