google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 معروف عالم دین علامہ سخاوت حسین سندرالوی ملت اسلامیہ پاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار میں شرکت

معروف عالم دین علامہ سخاوت حسین سندرالوی ملت اسلامیہ پاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار میں شرکت

0

اسلام آباد:-(ملک راشد نزیر)اسلام آباد میں ملت اسلامیہ پاکستان کے زیر اہتمام انٹرنیشنل رحمت اللعالمین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا اس کانفرنس میں مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد اور سفیروں نے شرکت کی ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سرپرست اعلی ملت اسلامیہ پاکستان آیت اللہ ڈاکٹر سخاوت حسین سندرالوی کا کہنا تھا کہ کانفرنس کا مقصد بین المذاہب ہم آہنگی اور بین المسالک اتحاد کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے، 








چیئرمین سپریم کونسل جے آئی پی علامہ بابا مشتاق احمد کمبوہ نے کہا کہ یہ کانفرنس استحکام پاکستان کیلئے مینارہ نور ثابت ہو گی ، ہم ملک کہ سلامتی کیلئے ہر طرح کی کوشش کریں گے سربراہ جے آئی پی علامہ غلام اکبر ساقی نے کہا کہ پاکستان ہمارا گھر ہے اور ہم نے اپنے گھر کو امن و امان کا گہوارہ بنانا ہے ، ہمیں پاک فوج اور پاکستان کے دیگر ریاستی اداروں کے ساتھ کھڑے ہو کر ہر مشکل اور مصیبت کا مقابلہ کرنا ہے ملک دشمنوں کو ناکام کرنا ہے ، سیکرٹری جنرل جمعیت اسلامیہ پاکستان علامہ سبطین شیرازی نے کہا کہ ہم ملک کی سالمیت کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں 






، یہاں موجود تمام مسالک کے ممتاز رہنماء ، علماء و مشائخ اقلیتی برادری کے بھائیوں کی موجودگی ایک خوبصورت گلدستے کا منظر پیش کر رہی ہے ، ہم اس ملک میں بین المذاہب اور بین المسالک اتحاد کیلئے ہر کوششیں کر یں گے ،  شام کے سفیر اور ایرانی سفارتی عملے کے اعلی افسر نے بھی تقریب سے خطاب کیا جنہوں نے امت محمدی اتحاد  کو وقت کی ضرورت قرار دیا، تقریب میں بڑی تعداد میں ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات بالخصوص خواتین نے بھی شرکت کی

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !