google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 بلیو ایریا کے تاجر الیکشن میں چاند تارا یونائیٹڈ ٹریڈرز گروپ نے تاریخی کامیابی حاصل کرلی

بلیو ایریا کے تاجر الیکشن میں چاند تارا یونائیٹڈ ٹریڈرز گروپ نے تاریخی کامیابی حاصل کرلی

0

اسلام آباد (ملک راشد نزیر) 9 ستمبر 2025 کو ہونے والے بلیو ایریا کے تاجر الیکشن میں چاند تارا یونائیٹڈ ٹریڈرز گروپ نے تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے تمام اہم نشستوں پر کامیابی سمیٹ لی۔ طویل انتظار کے بعد ہونے والے ان انتخابات میں تاجروں نے بھرپور شرکت کی اور اپنے ووٹ کے ذریعے واضح پیغام دیا کہ وہ صرف منتخب قیادت کو ہی اپنے مسائل کا حل سمجھتے ہیں۔ کامیابی کے بعد منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چاند تارا یونائیٹڈ ٹریڈرز گروپ کے رہنماؤں نے کہا کہ یہ




 کامیابی تاجروں کی فتح ہے، اور ہم اس اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچائیں گے۔  جن رہنماؤں نےاس الیکشن میں حصہ لیا ان میںگروپ لیڈرراجہ حامد جالب ،چیئرمین حاجی محمد نعیم وائس چیئرمین محمد علی ، نو منتخب صدرمحمد یوسف راجپوت ،نائب صدور فیاض حسین انجم، طارق قریشی ،جرنل سیکر ٹری سید عمران بخاری،جوائنٹ سیکریٹری سلمان خان،  ،دیگر اہم عہدیداران شامل تھے۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ گزشتہ 9 سال سے بلیو ایریا میں کوئی انتخابی عمل نہ ہونے سے مسائل میں اضافہ ہوا تھا، تاہم



 اب جب کہ تاجر برادری نے اعتماد کا اظہار کیا ہے، ہم اپنے منشور کے مطابق تمام دیرینہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا منشور صرف انتخابی وعدہ نہیں بلکہ ایک عملی منصوبہ ہے، جس پر عملدرآمد کے لیے ہم دن رات کام کریں گے۔ ہم سب کو ساتھ لے کر چلنے پر یقین رکھتے ہیں اور ہماری جیت تمام تاجر برادری کی جیت ہے۔ رہنماؤں نے الیکشن کمیشن کا بھی شکریہ ادا کیا کہ اس نے شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ ہم جیت چکے ہیں، لیکن ہم سیاسی رویوں سے ہٹ کر ہر اُس گروپ سے تعاون کریں گے جو تاجر برادری کے مفاد میں کام کرنا چاہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !