google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 17 برس کی قربانیوں کے بعد گورنمنٹ ہائی سکول بگا کا چارج منصور احمد عباسی کے سپرد

17 برس کی قربانیوں کے بعد گورنمنٹ ہائی سکول بگا کا چارج منصور احمد عباسی کے سپرد

0


مری (نمائندہ خصوصی):

گورنمنٹ ہائی سکول بگا کی تاریخ کا ایک درخشاں باب بالآخر اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔ یہ وہ باب ہے جو سردار کامران ہارون نے 2009 سے 2025 تک اپنی انتھک محنت، خلوص، اور لازوال قربانیوں سے رقم کیا۔ 17 سال تک بطور انچارج ہیڈ ماسٹر خدمات سرانجام دینے کے بعد انہوں نے باقاعدہ طور پر اپنا چارج منصور احمد عباسی کے سپرد کر دیا۔قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ سردار کامران ہارون خود بھی گورنمنٹ ہائی سکول بگا کے سابقہ طالبعلم رہے ہیں۔ اپنے عہد کا آغاز کرتے ہی انہوں نے سکول میں



 ترقیاتی کاموں کا ایک نیا سلسلہ شروع کیا۔ ان کی کوششوں سے نہ صرف طلباء کے لیے جدید فرنیچر فراہم کیا گیا بلکہ باؤنڈری وال، سائنس لیب، کمپیوٹر لیب اور مسجد کی تعمیر بھی ممکن ہوئی۔ان کا سب سے نمایاں کارنامہ ضلع مری کا وائس سپورٹ کمپلیکس ہے، جو ان کی ذاتی دلچسپی اور ناظمِ وقت سے مضبوط روابط کے نتیجے میں مکمل ہوا۔ آج یہی اسکول نہ صرف ضلع مری بلکہ پنجاب کے خوبصورت ترین اسکولوں میں شمار ہوتا ہے۔رخصتی کے موقع پر ایک پُروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں سکول کونسل ممبران، اساتذہ، طلباء اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران سردار کامران ہارون کو


 زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور ان کی 17 سالہ خدمات کو "سنہری حروف" میں لکھنے کے قابل قرار دیا گیا۔اس موقع پر طلباء نے اپنے محبوب استاد کو جذباتی انداز میں رخصت کیا اور کہا سر! آپ ہمیں چھوڑ سکتے ہیں، لیکن ہم آپ کو کبھی نہیں بھولیں گے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !