google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پوری جو کڑھائی سے نکل بھاگی

پوری جو کڑھائی سے نکل بھاگی

0

ایک گاؤں میں منسا نامی کسان اپنی بیوی گریا کے ساتھ رہتا تھا۔ روپیہ پیسہ اچھا خاصا تھا مگر کام کرنے والے کم، اس لیے اکثر مزدوروں پر انحصار کرنا پڑتا۔
فصل، مزدور، اور تہوار
بیساکھ کا مہینہ تھا۔ منسا کے کھیتوں میں گیہوں کی فصل خوب نکلی تھی اور کٹ بھی چکی تھی، مگر دانے نکالنے کا کام باقی تھا۔ آس پاس کے سب کسان بھی اپنے کام میں لگے تھے، اور کوئی مزدور میسر نہیں آ رہا تھا۔ ایسے میں ایک تہوار آ گیا اور سب نے کام بند کر دیا۔منسا نے بہت کوشش کر کے پانچ آدمیوں کو منا کر اپنے کھیت میں بلایا اور بیوی سے کہا:"تہوار کے دن یہ لوگ کام پر آئے ہیں، انہیں پوری کھلانا۔"
بدھو اور پوری کی ناراضی
گریا نے چولہے پر کڑھائی چڑھائی، تیل ڈالا اور پوریاں تلنے لگی۔ کچھ دیر میں بدھو، ان کا بیٹا، ناک بہاتا ہوا باورچی خانے میں گھس آیا۔ ماں نے غصے میں اس کی ناک پلو سے زور سے صاف کی تو بدھو چیخا اور چلتا بنا۔کڑھائی میں جو پوری پڑی تھی، وہ جلنے لگی اور ناراض ہو کر بولی:"تم بدھو کی ناک پوچھو، میں تو جاتی ہوں!"اور وہ تیل سے نکل کر کڑھائی سے کود گئی!
کھیت سے لے کر بھاگنے تک
منسا اور پانچ مزدور کھیت میں دائیں چلا رہے تھے۔ پوری ان کے پاس سے گزری اور چیلنج کر کے بولی:"میں بدھو کی ماں سے بچ کر آئی ہوں، تم سے بھی بچ نکلوں گی۔"سب نے دوڑ لگا دی، مگر پوری پھرتیلی تھی، سب کو تھکا کر بھاگ نکلی۔
خرگوش، لومڑی، اور کتیا
پوری کو راستے میں خرگوش ملا، اس نے بھی پیچھا کیا مگر پوری بھٹ میں جا گھسی۔ وہاں لومڑی بیٹھی تھی۔ پوری اسے بھی چکما دے کر ایک کسان کے مکان کی طرف بھاگی، جہاں کتیا اور اس کے پانچ بچے تھے۔کتیا نے بڑی ہوشیاری سے کہا:"ذرا قریب آؤ بی، میں اونچا سنتی ہوں۔"پوری قریب آئی اور جیسے ہی کہانی شروع کی:"میں بدھو کی ماں، چھ جوان مرد، خرگوش اور لومڑی کو۔۔۔"بس اتنا ہی کہا تھا کہ کتیا نے "حپ" کر کے پوری کو آدھا نگل لیا!
آدھی پوری اور زمین کا راز
اب آدھی پوری بجی۔ وہ اتنی تیزی سے بھاگی کہ زمین میں گھس گئی۔ کتیا اور اس کے بچوں نے بہت تلاش کیا، مگر پوری نہ ملی۔کہتے ہیں کہ تب سے لے کر آج تک کتے زمین سونگھتے پھرتے ہیں، شاید کہیں وہ آدھی پوری مل جائے، جس نے ان کی دادی اماں کو دھوکہ دیا تھا۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !