پنجابی آرگنائزیشن کا اسلام آباد میں احتجاج، بلوچستان میں پنجابیوں کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف فوری اقدامات کا مطالبہ
personcrp Pakistan
اگست 04, 2025
0
share
اسلام آباد()پنجابی آرگنائزیشن کے صدر مرزا سلیم الیاس نےحکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بلوچستان میں پنجابیوں کے قتل میں ملوث بی ایل اے کے دہشتگردوں کا خاتمہ کیا جائے، بلوچ یکجہتی کمیٹی(بی وائے سی) جیسے دہشتگردوں کے سیاسی ونگز پر فوری پابندی لگائی جائے،شہداء کے لواحقین کو کم از کم ایک کروڑ روپے فی شہید معاوضہ دیا جائے،جبری نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کو گوادر میں دوبارہ آباد کیا جائے، بی ایل اے کے ہاتھوں اغواء ہونےوالے تمام پنجابیوں کی فوری بازیابی کو یقینی بنایا جائے،ریاست نے پنجابیوں کے قاتلوں کا خاتمہ نہ کیا تو پنجابی قوم اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کرنے میں مکمل آزاد ہو
گی،پنجابی آرگنائزیشن کے صدر مرزا سلیم الیاس نے ان خیالات کا اظہار پنجابی آرگنائزیشن لائرز ونگ کے صدر ندیم پنجابی ایڈووکیٹ ، انسانی حقوق پارٹی کے چیئرمین خالد آفتاب سلہری و دیگر کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، انکا مزید کہنا تھا کہ گذشتہ روز پنجابی آرگنائزیشن کے دھرنے کو سبوتاژکرنے کی کوشش کی گئی، پنجابی قوم کا صبر جواب دے چکا ہے اور صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہےلہذاٰاب وہ مزید خاموش نہیں رہے گی،بھارت کھلے عام بلوچستان کو پاکستان سے الگ کرنے کی سازش کا اعلان کر رہا ہے اور اس کی پراکسیزپنجابی قوم کو نشانہ بنا رہی ہیں، پنجابی پاکستان کو توڑنے کا خواب کبھی پورا نہ ہونے دیں گے،یہ ملک لاکھوں پنجابیوں کے خون سے بنا تھا اور پنجابی دنیا کی واحد
قوم ہے جو آزاری کو قائم رکھنے کے لئے پچھلے ستر سال سے قربانیاں دے رہی ہے ،ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں پنجابیوں کی ٹارگٹ کلنگ ناقابل برداشت ہے اور یہ بربریت اب برداشت نہیں کی جائے گی، انہوں نے مطالبہ کیا کہ بی ایل اے اور پنجابیوں کے قاتل دہشت گردوں کا فوری صفایا کیا جائے،شہداء کے لواحقین کو کم از کم ایک کروڑ روپے فی شہید معاوضہ دیا جائے،جبری نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کو گوادر میں دوبارہ آباد کیا جائے،بلوچ یکجہتی کمیٹی جیسے دہشت
گردوں کے سیاسی ونگز پر فوری پابندی لگائی جائے،بی ایل اے کے ہاتھوں اغوا ہونے والے تمام پنجابیوں کی فوری بازیابی یقینی بنائی جائے، پنجابی قوم کے بہادر جوان ہمیشہ سے بدلہ لینا چاہتے ہیں اور بزرگوں نے انہیں روک رکھا ہے مگر اب صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے ، اگر ریاست نے اپنی ذمہ داری پوری نہ کی تو پنجابی قوم اپنے بچوں کے خون کا حساب لینا جانتی ہے،ہمیں اپنی بہادر افواج پر مکمل بھروسہ ہے کہ ہمیں تحفظ دیا جائے گا پاکستان دشمن پراکسیز کو پنجابی سرزمین پر ایک انچ بھی جگہ نہیں دی جائے گی۔