google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پی ٹی آئی نے 5 اگست کے احتجاجی پلان کو حتمی شکل دے دی، اڈیالہ جیل کے باہر مظاہرے کا اعلان

پی ٹی آئی نے 5 اگست کے احتجاجی پلان کو حتمی شکل دے دی، اڈیالہ جیل کے باہر مظاہرے کا اعلان

0


4 اگست 2025

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 5 اگست کو ملک گیر احتجاج کے منصوبے کو حتمی شکل دے دی ہے۔ پارٹی کی مرکزی قیادت نے تمام ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز کو اسلام آباد طلب کر لیا ہے، جو اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج میں شریک ہوں گے۔


ذرائع کے مطابق اراکین صوبائی اسمبلی اپنے اپنے حلقوں میں احتجاج کریں گے، جبکہ مرکزی قیادت نے تمام صوبائی صدور اور چیف آرگنائزرز سے مشاورت مکمل کر لی ہے۔

یہ احتجاج "تحریک تحفظِ آئینِ پاکستان" کے پلیٹ فارم سے کیا جا رہا ہے، جس کی نگرانی پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کریں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے تنظیمی ذمہ داران نے احتجاجی شیڈول مرکزی قیادت کو بھجوا دیا ہے، جبکہ تمام ٹکٹ ہولڈرز کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ صوبائی صدور اور کوآرڈینیٹرز کو قیادت سے مسلسل رابطے میں رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !